سرینگر//
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ‘ڈاکٹر فاروق عبداللہ جموں ڈویڑن کے چناب خطے کے سات روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
اس دورے کا مقصد پارٹی کے نچلی سطح کے کارکنوں سے بات چیت کرنا اور آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے مضبوط تیاریوں کو یقینی بنانا ہے۔
ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس دورے کے دوران پارٹی صدر مقامی پارٹی کیڈر کے ساتھ متعدد اجلاسوں کی صدارت کریں گے، جس میں زمینی سطح کے کارکنوں کے ساتھ براہ راست رابطہ برقرار رکھنے اور انہیں آنے والی انتخابی لڑائی کے لئے متحرک کرنے کے پارٹی کے عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ پارٹی کیڈر کے ساتھ گہری بات چیت کریں گے ، رہنمائی فراہم کریں گے اور نچلی سطح پر فعال شرکت کی اہمیت پر زور دیں گے۔ یہ اجلاس پارٹی کے اہداف اور حکمت عملی کو وادی چناب کے عوام کی امنگوں سے ہم آہنگ کریں گے۔