جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آر آر سوائن ڈی جی پی جموں کشمیر کے طور پر تعینات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-08
in اہم ترین
A A
آر آر سوائن کو ڈی جی پولیس کا اضافی چارج سونپ دیا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

نئی دہلی///
وزارت داخلہ نے آئی پی ایس آفیسر آر آر سوائن کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ سے محض ایک ماہ قبل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جموں کشمیر، کے طور پر ان کی تقرری کنفرم کی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے’’مجاز اتھارٹی کی منظوری کے ساتھ اس وقت جموں و کشمیر کے ڈی جی پی کا اضافی چارج سنبھالنے والے جناب آر آر سوائن کو جموں و کشمیر کے ڈی جی پی کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے، جو عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے۳۰ستمبر۲۰۲۴ تک یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے واقع ہو، تک عمل آور رہے گا۔‘‘
سال ۱۹۹۱ کے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے آئی پی ایس آفیسر سوائن کو اکتوبر ۲۰۲۳ کو ایم ایچ اے نے انچارج ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے طور پر تعینات کیا تھا جبکہ وہ پولیس کے تفتیشی ونگ (سی آئی دی) کے بھی سربراہ تھے۔
سوائن نے اپنے فرائض کے علاوہ یکم نومبر ۲۰۲۳ سے جموں و کشمیر کے ڈی جی پی کا اضافہ عہدہ سنبھالا تھا اور وہ ۳۰ ستمبر ۲۰۲۴ کو ملازمت سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ تاہم یہ دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا کہ آیا انہیں ملازمت میں توسیع ملتی ہے یا نہیں، کیونکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا، یو ٹی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کے لیے تیاری کر رہا ہے کیونکہ۳۰ ستمبر سے پہلے اسمبلی انتخابات کرانے کی سپریم کورٹ کی آخری تاریخ بھی قریب ہے۔
ڈی جی پی کے طور پر سوائن کی تصدیق ایسے وقت میں کی گئی ہے جب یہاں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لیے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ای سی آئی جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہے۔
دو روزہ دورہ جمعرات کو شروع ہوگا جب چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کی قیادت میں ای سی آئی مرکز کے زیر انتظام علاقے کی چھ تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے علاوہ ڈی جی پی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے چیف سیکریٹری کے ساتھ بھی ملاقاتیں کرے گا۔
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل سوین کو اپنے متنازعہ بیان پر حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ’’مین اسٹریم سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی فوائد کے لیے عسکریت پسندی کو فروغ دے رہی ہیں‘‘۔
ڈی جی پی کے بیان پر سیاسی رد عمل کے بعد بعض موجودی اور سابق پولیس افسران نے ڈی جی پی کے نقطہ نظر سے نااتفاقی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پولیس کا نقطہ نظر نہیں بلکہ ان کی ذاتی رائے قرار دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا میں فنانس بل منظور۔۔۔حکومت نے ترقی، روزگار، ٹیکس قوانین کو آسان بنانے کی کوشش کی ہے

Next Post

ریاسی میں پولیس حراست میں ایک شخص کی موت انکوائری کا حکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
۱۹جون کپوارہ میں انکاؤنٹر کی تحقیقات کا حکم

ریاسی میں پولیس حراست میں ایک شخص کی موت انکوائری کا حکم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.