نئی دہلی/// مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور سابق اولمپیئن شوٹر ابھینو بندرا نے جمعرات کو پیرس اولمپک 2024 گیمز میں سوپنل کسالے کو مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر مانڈویہ نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، ’’سوپنل کسالے کوپیرس اولمپک 2024 میں مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز میں تاریخی کانسے کا تمغہ جیتنے کے لئے مبارکباد، اولمپک میں اس ایونٹ میں تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی، آپ کی حصولیابی پرہمیں ناقابل یقین حد تک فخرہے۔
بندرا نے بھی آج سوشل میڈیا پر بھی لکھا، ’’پیرس اولمپک میں شوٹنگ میں سوپنل کی شاندار برونز میڈل جیت سے پرجوش ہوں، آپ کی سخت محںت، صبر اور جنون نے واقعی رنگ دکھایا ہے۔ اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنا اور نشانے بازی میں میڈل جیتنا آپ کی لگن اور صلاحیت کا ثبوت ہے۔ آپ نے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور سب کو دکھایا کہ خوابوں کا پیچھا کرنا کیا ہوتا ہے۔ پیرس اولمپک 2024 ایک ناقابل یقین ایونٹ رہا ہے اور آپ کی حصولیابی اس کے ناقابل فراموش لمحات میں اضافہ کرتی ہے۔ آپ کے آگے بہت سی مزید جیت اور شاندار مستقبل کی خواہش کرتا ہوں۔ چمکتے رہو۔”
قابل ذکر ہے کہ ابھینو بندرا نے بیجنگ 2008 کے اولمپک گیمز میں مردوں کے ایئر رائفل مقابلے میں ہندوستان کے لیے پہلا انفرادی طلائی تمغہ جیتا تھا۔