اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت طلباء کو کوچنگ اداروں کی دنیا سے باہر لانا چاہتی ہے : پردھان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-01
in قومی خبریں
A A
ہندوستان چوتھے صنعتی انقلاب میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے: دھرمیندر پردھان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

نئی دہلی// وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت ملک میں اسکول اور کالج کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ طلبہ کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے کوچنگ اداروں کی ضرورت نہ پڑے ۔
وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کے جواب میں مسٹر پردھان نے کہا کہ حکومت طلباء کو آہستہ آہستہ کوچنگ اداروں کی دنیا سے باہر لے جانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے اس سلسلے میں سماجی اور دیگر پہلوؤں کو مدنظر رکھنا ہو گا۔ حکومت اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنا کر طلباء کو قابل بنانے کی کوشش کر رہی ہے ۔
ایک دیگر سوال کے جواب میں مسٹر پردھان نے کہا کہ مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے وقت ملک میں میڈیکل سیٹوں کی کل تعداد 51 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 1 لاکھ 10 ہزار ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے ہر ضلع میں بتدریج میڈیکل کالج کھولنے کے لیے پرعزم ہے ۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایگزامینیشن ایجنسی این ٹی اے اور حکومت کے دیگر تمام تعلیمی ادارے پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے این ٹی اے کے ذریعہ بنائے گئے معروضی سوالات کے نظام میں مضمون سے متعلق تمام معلومات کو شامل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔
اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پروفیسر آف پریکٹس کے نظام کو قومی تعلیمی پالیسی کا حصہ بتاتے ہوئے مسٹر پردھان نے کہا کہ اس کا مقصد طلبہ کو کسی خاص شعبے میں ماہرین کے تجربے سے فائدہ پہنچانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی مستقل پوسٹ نہیں ہے بلکہ ان ماہرین کو ضرورت کی بنیاد پر لیکچر دینے کے لیے بلایا جاتا ہے ۔ یہ عہدے مستقل نہیں ہیں، اس لیے کسی خاص زمرے کے لیے ریزرویشن کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چار پانچ برسوں میں کالجوں میں اساتذہ کی چالیس ہزار خالی آسامیوں پر تقرریاں کی ہیں ۔
وزیر مملکت برائے داخلہ بنڈی سنجے کمار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے خواتین کی حفاظت کے لیے 13 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 13 ہزار سے زائد تھانوں میں خواتین کے ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جس سے خواتین کو انصاف کا حصول آسان ہو گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس نے عام مردم شماری نہ کرانے پر این ڈی اے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

Next Post

سازگار ماحول کا اسمبلی انتخابات میں فائدہ ملے گا: سونیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا

سازگار ماحول کا اسمبلی انتخابات میں فائدہ ملے گا: سونیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.