سرینگر/25 جولائی
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے تمام پارلیمانی اور اسمبلی حلقوں میں فوٹو ووٹر لسٹوں پر دوسری خصوصی سمری نظر ثانی کا حکم دیا ہے۔
جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پولے کی جانب سے آج یہاں جاری ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مربوط مسودہ انتخابی فہرست کی اشاعت کی ٹائم لائن 25 جولائی 2024 ہے جبکہ دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کی مدت 25 جولائی 2024 سے 9 اگست 2024 ہے۔
دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ خصوصی مہم کی تاریخیں 27 اور 28 جولائی، 2024 اور اگست، 03 اور 04، 2024 ہیں۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ مسودہ فوٹو انتخابی فہرست 2024 تمام متعلقہ افراد کی معلومات کے لئے ضلع ہیڈ کوارٹرز، سرینگر اور جموں کے تحصیل دفاتر، پولنگ اسٹیشن کی سطح پر میونسپل کارپوریشن / بوتھ لیول دفاتر اور سی ای او جموں و کشمیر (ceojk.nic.in) کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔
یکم جولائی 2024 کو 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام افراد نئے رائے دہندگان کے اندراج کے لئے استعمال ہونے والے فارم نمبر 6 داخل کرکے انتخابی فہرستوں میں اپنا نام درج کروا سکتے ہیں۔ مزید برآں، فارم 7 کو موجودہ انتخابی فہرست میں نام شامل کرنے یا حذف کرنے کے مجوزہ اعتراضات کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے، فارم 8 کو متعدد مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے جیسے فہرست میں کسی بھی تفصیلات کی اصلاح، رہائش کی منتقلی (حلقہ کے اندر یا باہر)۔ موجودہ رائے دہندگان کا آدھار نمبر حاصل کرنے کے لئے ای پی آئی سی کی جگہ اور معذور شخص کی نشان دہی اور فارم 6 بی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مسودہ انتخابی فہرست www.ceo.jk.gov.in اور www.ceojk.nic.in پر ڈاو¿ن لوڈ کی جاسکتی ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ دعووں اور اعتراضات کو آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے پر کیا جاسکتا ہے۔ دعووں اور اعتراضات کی آن لائن فائلنگ کےلئے ووٹر سروس پورٹل (www.voters.eci.gov.in) پر لاگ ان کیا جاسکتا ہے یا ووٹر ہیلپ لائن ایپ (وی ایچ اے) ڈاو¿ن لوڈ کیا جاسکتا ہے اور آف لائن موڈ کے لئے متعلقہ بی ایل او ، اے ای آر او یا ای آر او سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ نظر ثانی کی مشق میں حصہ لیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ زیادہ سے زیادہ اہل رائے دہندگان کا انتخابی فہرستوں میں اندراج ہو۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دہلی، جموں اور ادھم پور میں اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر (مائیگرنٹ) مذکورہ شیڈول کے مطابق اپنے دائرہ اختیار میں رہنے والے کشمیری تارکین وطن کے دعووں اور اعتراضات کو وصول کریں گے۔