بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کنور یاترا حکم:کیا ایسا حکم امرناتھ یاترا کیلئے جاری کیا جا سکتا ہے :عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-24
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر///
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتر پردیش اور اترا کھنڈ میں کنور یاترا کے راستے پر کھانے پینے کی چیزیں بیچنے والے اسٹال مالکوں کے متعلق حکم پر عدالت عظمیٰ کی طرف سے عائد عبوری روک کا خیر مقدم کرتے ہوئے بی جے پی سے سوال کیا کہ کیا وہ شری امرناتھ یاترا کے لئے ایسا حکم جاری کرسکتی ہے ۔
عمر نے کہا کہ کشمیر میں امرناتھ یاترا مسلمانوں کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
کنور یاترا کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’ایسا حکم پہلے آنا ہی نہیں چاہئے تھا اس یاترا کے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ دکانداروں کے نام ظاہر ہونے چاہئے ‘‘۔
این سی نائب صدر کا کہنا تھا’’اگر یہ حکم مسلمانوں کو اس یاترا سے دور رکھنے کے لئے تھا تو خدا را مجھے بتائے کہ جب یہاں امرناتھ یاترا ہوتی ہے تو وہ مسلمانوں کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ یہاں یاتریوں کو مسلمان کندھوں پر بٹھا کر گھپا تک لے جاتے ہیں اور ماتا ویشنو دیوی کی یاترا کرنے والے یاتریوں کو بھی مسلمان پورٹر یاترا کراتے ہیں۔
بتادیں کہ عدالت عظمیٰ نے اتر پردیش اور اترا کھنڈ میں کنور یاترا کے راستے پر کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرنے والے اسٹالز کے مالکوں کے نام ظاہر کرنے کے حکم پر عبوری روک لگا دی ہے ۔
آر ایس ایس کی تقاریب میں سرکاری ملازموں کی شرکت پر لگی پابندی کو ہٹائے جانے کے متعلق پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے کہا’’اگر یہی کرنا ہے تو سیاسی پارٹیوں کی تقاریب میں شرکت کرنے پر جو سرکاری ملازموں پر پابندی ہے وہ بھی ہٹنی چاہئے ، آر ایس ایس بھی ایک سیاسی جماعت ہے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’تو سرکاری ملازم آئیں اور سیاسی جماعتوں میں شرکت کریں‘‘۔
مرکزی بجٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف نائب صدر نے کہا’’مجھے یہ بجٹ دیکھنے کا موقع نہیں ملا‘‘۔انہوں نے کہا’’ہم دیکھیں گے کہ آیا اس بجٹ میں جموں و کشمیر کے لئے کچھ ہے یا نہیں، ہمارے دو تین مسائل ہیں ایک بے روزگاری کا ہے شاید ملک میں اتنی بے روزگاری اور کہیں نہیں ہوگی جتنی جموں وکشمیر میں ہے ، ہمیں بجلی اور پانی کا مسئلہ ہے اگر بجٹ میں ان کا ذکر نہیں ہوگا تو ہمارے دو ارکان پارلیمان اس پر بات کریں گے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عام بجٹ سماج کے ہر طبقے کے لیے روشن مستقبل لائے گا: مودی

Next Post

دُور اندیش بجٹ کیلئے وزیر اعظم مودی اور وزیر خزانہ سیتارمن کا شُکریہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
جموں کشمیرمیں اچھی حکمرانی اب حقیقت بن چکی ہے: ایل جی سنہا

دُور اندیش بجٹ کیلئے وزیر اعظم مودی اور وزیر خزانہ سیتارمن کا شُکریہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.