بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دُور اندیش بجٹ کیلئے وزیر اعظم مودی اور وزیر خزانہ سیتارمن کا شُکریہ

بجٹ سے اِقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی ، ’وِکست بھارت‘ کیلئے دُوررس اِصلاحات کو آسان بنائے گا:ایل جی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-24
in اہم ترین
A A
جموں کشمیرمیں اچھی حکمرانی اب حقیقت بن چکی ہے: ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ۲۵۔۲۰۲۴ ء کے دور اندیش بجٹ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا شکریہ اَدا کیا ہے۔
سنہا نے کہا کہ بجٹ۲۰۲۴ء سے اِقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی،’وِکست بھارت‘ کیلئے دور رس اصلاحات میں سہولیت ملے گی اور ’کاروبار کرنے میں آسانی‘ اور ’زندگی گزارنے میں آسانی‘ میں اضافہ ہوگا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’روزگار، ہنرمندی، ایم ایس ایم ایز اور متوسط طبقے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس بجٹ میں آبادی کے تمام طبقوں کو بااِختیار بنانے کے ویژن کا ترجمانی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سب کیلئے کافی مواقع پیدا کرنے کی نو ترجیحات جیسا کہ بجٹ میں تصور کیا گیا ہے ، تیزتر ترقی اور سماجی مساوات کو یقینی بنائے گی۔‘‘
سنہا نے کہا کہ بجٹ۲۱ ویں صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرتا ہے اور نوجوانوں ، خواتین ، کسانوں اور کاروباریوں کو بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے اور خوشحال دیہی ہندوستان کے لئے منصوبہ بندی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے مضبوط زرعی انفراسٹرکچر اور شہری ترقی میں تیزی آئے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ زراعت میں پیداواری صلاحیت پر توجہ مرکوز کرنے اور بجٹ میں جن اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے ان سے جموں و کشمیر کو بہت فائدہ ہوگا۔ نیچرل فارمنگ، تیل دار اجناس کے مشن، سبزیوں کی پیداوار، سپلائی چین اور قومی کوآپریشن کسانوں،دیہاتوں اور مزدوروں کے لئے جامع ترقی کو یقینی بنائے گا۔
ایل جی نے کہا کہ جموں کشمیر نے۲۱ ویں صدی کے مواقع سے فائدہ اٹھایا ہے اور ہمارے نوجوان ایک قابل فخر اور خوشحال یوٹی کی تعمیر کر رہے ہیں۔ اُنہوںنے کہا کہ بجٹ۔ ۲۰۲۴ میں روزگار اور ہنر مندی پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور نئی سکیموں سے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کو نئی ترغیب ملے گی اور اس سے اَفرادی قوت میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی راہ ہموار ہوگی۔
سنہا نے کہا کہ قبائلی اکثریتی دیہاتوں اور اسپریشنل اضلاع میں قبائلی کنبوں کے لئے کوریج کی خاطر پردھان منتری جنجاتیہ اْنّت گرام ابھیان گیم چینجر ثابت ہوگا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بجٹ۲۰۲۴ ء اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ نچلی سطح پر نظام مضبوط اور لوگ سماجی اِنصاف کے ثمرات سے لطف اندوز ہوں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کنور یاترا حکم:کیا ایسا حکم امرناتھ یاترا کیلئے جاری کیا جا سکتا ہے :عمر

Next Post

این ای ای ٹی یوجی۲۰۲۴کا امتحان منسوخ نہیں ہوگا:سپریم کورٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا

این ای ای ٹی یوجی۲۰۲۴کا امتحان منسوخ نہیں ہوگا:سپریم کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.