جموں//
جموںکشمیر کے ریاسی ضلع میں کچا مکان گرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ریاسی میں رہائشی مکان اچانک ڈہہ گیا جس کے نتیجے میں چار افرا د ملبے کے نیچے پھنس کر رہ گئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران۴؍افراد کو ملبے سے باہر نکال کر ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت نریندر سنگھ ولد ہنس راج کے بطور کی گئی جبکہ زخمیوں کی پہچان کلدیپ سنگھ ولد ہنس راج ، اکرم ولد یوسف اور پورب سنگھ ولد شمبو سنگھ کے بطور ہوئی ہے ۔