بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سوریا کمار کو بھی یقین نہیں کہ فائنل میں ان کا کیچ درست تھا، اکشر پٹیل کا انکشاف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-23
in کھیل
A A
شکست کے بعد بھی مثبت رویہ رکھنا ضروری : اکشر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

لاہور // ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہنے والے سپنر اکشر پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ سوریا کمار بھی یقین سے نہیں کہہ سکتے تھے کہ انھوں نے درست کیچ لیا ہے۔ بھارت نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء کے فائنل میں سننی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جبکہ سوریا کمار کا متنازع کیچ میڈیا میں کافی شہ سرخیوں میں رہا تھا، بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اکشر پٹیل نے کہا ہے کہ سوریا کا کیچ ایک ہائی پریشر کیچ تھا۔
انھوں نے کہا کہ میں مڈ وکٹ پر تھا جب ملر نے ہٹ لگائی تو میں نے سوچا یہ چھکا ہو گیا لیکن جب سوریا نے کیچ مکمل کیا تو سب نے ان سے پوچھا کیا تم نے رسی کو چھوا ہے؟۔ اکشر پٹیل نے کہا کہ سوریا بھائی کو بھی یقین نہیں تھا کہ کیچ درست ہے کہ نہیں، پہلے انھوں نے کہا ہاں مجھے یقین ہے تاہم کچھ سیکنڈ بعد انھوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ کیچ درست طریقے سے پکڑا ہے یا نہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس کیچ نے ہمیں ورلڈ کپ جتوادیا، جب ہم نے اس کیچ کا ری پلے دیکھا تو ہمیں 99 فیصد یقین ہوگیا تھا کہ ہم ورلڈکپ جیت گئے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء کا فائنل تو جیت گیا تھا مگر آخری اوور میں سوریا کمار یادیو کے کیچ نے نیا تنازع کھڑا کردیا تھا۔ ہاردک پانڈیا کے آخری اوور کی پہلی بال کو جنوبی افریقی بیٹر ملر نے اسٹریٹ پر چھکے کے لیے اچھالا تھا جسے سوریا کمار نے متنازع انداز میں باؤنڈری کے پاس کیچ کیا تھا۔ سوریا کمار یادیو نے اسے ’خدا کا منصوبہ‘ قرار دیا تھا، جارح مزاج بیٹر نے بھارت کی ورلڈکپ فتح میں اپنے کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کامیابی پر اپنا کردار ادا کرنے پر شکر گزار ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے بجٹ کی منظوری دیدی

Next Post

فٹ روہت اور کوہلی 2027 ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں: گمبھیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

2026-09-16
عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل
کھیل

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

2026-09-16
کھیل

مرکزی وزیر مملکت رکشا کھڈسے نے میزورم میں کھیلوں کے نظام کا جائزہ لیا

2026-09-16
کھیل

ویسٹ انڈیز ون ڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم میں روہت اور ہاردک پر توجہ

2026-09-16
کھیل

چیمپئن فلپائن باہر، چین ناقابل شکست، کوارٹر فائنلسٹ طے

2026-09-16
کھیل

ہندوستان کے نوجوان نشانے باز پورپیٹو میں تمغوں پر نظر رکھیں گے

2026-09-16
کھیل

بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی

2026-09-16
کھیل

مکیش کمار کا ناٹنگھم شائر سے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دو میچوں کے لیے معاہدہ

2026-09-16
Next Post
آر پی ایس جی گروپ نے گمبھیر کوعالمی مینٹور مقرر کیا

فٹ روہت اور کوہلی 2027 ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں: گمبھیر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.