بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر حساس معاملات پر تبصرہ سے گریز کیا جائے

ایک مسلک کے جذبات کو مجروح کرنی کی کوشش کی گئی:ایم ایم یو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-21
in مقامی خبریں
A A
ہندوستانی صارفین سوشل میڈیا پر۳گھنٹے سے زیادہ گزارتے ہیں‘ گیمنگ پرروزانہ۴۶ منٹ : رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

سرینگر//
متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ ہماری وادی کشمیر جو کلمہ وحدت کی بنیاد پر روز اول سے ملی ہم آہنگی ، مسلکی یگانگت اور باہمی اتحاد کے حوالے سے انتہائی معروف اور اپنی ایک منفرد شناخت اور پہچان رکھتی ہے اسے کسی بھی فرد یا جماعت کو زک پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی اہلیان کشمیر اس کے متحمل ہو سکتے ہیں۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خانقاہ معلی میں بعض عناصر کی جانب سے ایک بڑے مسلک کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی منصوبہ بند شرارت اور کوشش تھی تاہم وقف بورڈ کشمیر کایہ فرض ہے کہ وہ اس سازش کے پیچھے حقیقت کو بے نقاب کرے کیونکہ خانقاہ معلی اور اس طرح کے کئی ادارے اس کے زیر کنٹرول ہیں اور ان کا تقدس برقرار رکھنا اس کی ذمہ داری ہے ۔
بیان میں کہا گیا عاشورہ محرم کی مختلف تقریبات کے دوران ماتمی جلوسوں کے حوالے سے جہاں بعض سنی علما اور مبلغین کی جانب سے ناشائستہ بیان بازی افسوسناک ہے وہاں بعض شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مبلغین اورذاکرین کی جانب سے مقدس صحابہ کرام کیخلاف توہین آمیز ریمارکس ناقابل قبول ہیںاور ان عناصر کے اس طرح کے طرز عمل کی مذمت کی جاتی ہے ۔
اس دوران مجلس علما نے خانقاہ معلی سمیت تمام بیانات اور ان میں ملوث عناصر کی تحقیقات اور شناخت کیلئے دونوں مسلکوں کے ذمہ داروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مجلس مزید کارروائی کرے گی۔
مجلس علما نے یہ بات یاد دلائی بشمول امیر مجلس میرواعظ کشمیر اورمجلس کے تماممبران اور معزز اراکین کی ہمیشہ یہ مخلصانہ کوشش رہی ہے کہ جموںوکشمیر میں دونوںفرقے اور مسلک کے پیروکار اپنے اپنے مسلک اور نظریات پر قائم رہ کر دین اسلام کی عظیم آفاقی پیغام ،اخوت و محبت ، رواداری ، باہمی برداشت، تحمل اور اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرکے کشمیری سماج اور معاشرہ کو درپیش گوناگوں اور سنگین مسائل جن کی وجہ سے آج کشمیر تباہی و بربادی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اس کی ہمہ جہت اصلاح کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاکر مثبت کوششوں میں تیزی لائیں۔
مجلس نے دونوں مسلکوں کے علما، خطیبوں اورمبلغین پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا سمیت تمام پلیٹ فارمز پر ایسے تبصرے اور تقاریر کرنے سے گریز کریں جن سے ایک دوسرے کے جذبات مجروح ہوں اور باہمی اتحاد کو نقصان پہنچے اور ملت کمزور ہو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں خطے میں ملی ٹنٹوں کے خلاف’آپریشن آل آئوٹ‘ شروع

Next Post

لوگ پانی کا غلط استعمال کرنے سے گریز کریں :محکمہ جل شکتی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
Next Post
جے جے ایم:۱۰۲ نئی اسکیمیں منظور۔۔اسکیمیںیوٹی کے۵۱ہزار دیہی گھرانوں کا احاطہ کریں گی

لوگ پانی کا غلط استعمال کرنے سے گریز کریں :محکمہ جل شکتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.