جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-13
in کھیل
A A
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار

England

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

کینٹربری// سوفی ایکلسٹن کی شاندار گیند بازی اور پھر ایلس کیپسی کی ناٹ آوٹ (67) رن کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو چار گیندیں باقی رہتے چھ وکٹ سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل کر لی۔
142 رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات بھی خراب رہی۔ پہلے ہی اوور میں ہینا رو نے مایا بشیر (0) کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ اس کے بعد صوفیہ ڈنکلی اور ایلس کیپسی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 66 رن جوڑے۔ نویں اوور میں فران جونز نے صوفیہ ڈنکلے کو بولڈ کرکے نیوزی لینڈ کو دوسری کامیابی دلائی۔ ڈنکلے نے 26 گیندوں میں 35 رن بنائے۔ کپتان نیٹ سکیور برنٹ (0) کو فران جونز نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ ایمی جونز (19) رن آؤٹ ہوئیں۔ ایلس کیپسی نے 60 گیندوں پر 67 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ فرییا کیمپ نے ناٹ آوٹ (16) رن بنائے۔ انگلینڈ نے 19.2 اووروں میں چار وکٹوں پر 142 رن بنائے اور یہ میچ چھ وکٹ سے جیت لیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے فران جونز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہننا رو نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور پہلے ہی اوور میں جارجیا پلمر (0) کی وکٹ گنوا دی۔ اس کے بعد امیلیا کیر نے سوزی بیٹس کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 52 رن کی شراکت ہوئی۔ آٹھویں اوور میں سوفی ایکلسٹن نے اس شراکت کو توڑا اور دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ سوزی بیٹس 27 گیندوں میں 38 اور امیلیا کیر 18 گیندوں پر 23 رنزبنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ کپتان سوفی ڈیوائن نے 42 گیندوں پر 58 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ بروک ہالیڈے (9)، میڈی گرین (5)، ازابیلا گیج (2)، ہننا رو اور لیہ کاسپریک (1) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اووروں میں آٹھ وکٹوں پر 141 رن بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے سوفی ایکلسٹن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ لارین فائلر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ فرییا کیمپ اور سارہ گلین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاہد آفریدی کا گوتم گمبھیر کے ہیڈ کوچ بننے پر ردعمل

Next Post

سی بی آئی کیس میں کجریوال کی عدالتی حراست میں 25 جولائی تک توسیع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

2026-07-24
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں
کھیل

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

2026-07-24
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
Next Post
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

سی بی آئی کیس میں کجریوال کی عدالتی حراست میں 25 جولائی تک توسیع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.