بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا…

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-02
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسان نسخہ !

ڈونالڈ ٹرمپ !

ایک با ت ہم یقین کے ساتھ کہہ رہے ہیں اور… اور کہہ سکتے ہیں اور… اور وہ یہ ہے کہ ہم … ہم کشمیریوں کا کوئی دشمن نہیں ہے… کوئی دشمن نہیں ہو سکتا ہے… دنیا میں کسی بھی جگہ پر ہمارا کوئی دشمن نہیں ہے ‘ اس کی ہم ضمانت دیتے ہیں‘ گارنٹی دیتے ہیں… ضمانت اس لئے دیتے ہیں کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمارا یہ یقین ایمان کی طرح پختہ ہوتاجا رہا ہے کہ ہم … ہم کشمیریوں کو دشمن … کسی دشمن کی ضرورت نہیں کہ… کہ ہم خود اپنے دشمن جو ٹھہریں … دشمن کی ضرورت تو اُنہیں ہو تی ہے… جن کا کوئی دشمن نہیں ہو تا ہے… لیکن اللہ میاں کے فضل و کرم سے ہمیں اس صورتحال کا سامنا نہیں ہے… ہم اس میں خود کفیل ہیں… ہمارے دشمنوں کی تعداد میں ن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے اور… اوراس میں خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ سارے دشمن ہمارے اپنے ہیں ‘ اس کیلئے ہمیں کسی غیر کی ضرورت نہیں پڑتی ہے… ہمارا ضرورت کا سارا سامان تو باہر سے آتا ہے… ایک سوئی ‘ ایک ماچس کی تیلی تک‘ سب کچھ باہر سے آتا ہے‘ ساگ سبزی بھی ‘ لیکن… لیکن دشمن نہیں … بالکل بھی نہیں کہ … کہ یہ خالص ہمارے اپنے ہیں … اس کیلئے ہمیں کسی پر انحصار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔آپ اپنی پارٹی کے لیڈروں کی باتیں سن لیجئے … پی ڈی پی اور این سی کے بارے میں سن لیجئے … آپ پیپلز کانفرنس لی قیادت کا کلام گوش گزار کیجئے ‘ نیشنل کانفرنس کے بارے میں اس کی باتیں سن لیجئے ‘ آپ این سی کی باتیں سن لیجئے ‘اپنی پارٹی اور پیپلز کانفرنس کے بارے میں سن لیجئے … پبلک میں بھی اور پرائیویٹ میں سن لیجئے …اللہ میاں کی قسم آپ بھی قائل ہو جائیں گے… آپ بھی اس بات کے معترف ہو جائیں گے کہ … کہ دنیا میں ہمارا کوئی دشمن نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… کہ … کہ ہمارے گھر کے اندر ہی اتنے دشمن موجود ہیں کہ…کہ کسی باہر کی ضرورت ہی نہیں ‘ کسی باہر کے دشمن کی ملک کشمیر میں گنجائش ہی نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ نہیںصاحب ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ صرف سیاستدان ہی ایک دوسرے کے دشمن ہیں… ہم عام لوگ بھی ایک دوسرے کے دشمن ہیں… بہ حیثیت قوم ایک دوسرے کے دشمن ہونا … ایک دوسرے سے دشمنی رکھنا … ہمارا قومی کردار ہے اور… اور اس پر ہمیں فخر بھی ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نئے فوجداری قوانین دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں:جین

Next Post

ناکامی نظرانداز، پروٹیز کپتان کو پلیئرز پرفخر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
Next Post

ناکامی نظرانداز، پروٹیز کپتان کو پلیئرز پرفخر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.