منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اے ‘ بی ‘ سی سب کی ضمانتیں…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-06-28
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

حالیہ لوک سبھا انتخابات کی سب سے بڑی بات کیا ہے؟ نہیں صاحب سب سے بڑی بات مودی جی کا تیسری باروزیر اعظم بننا نہیں ہے… یقینا یہ بھی بڑی بات ہے‘ لیکن…لیکن کشمیر کے حوالے سے ان انتخابات کی جو سب سے بڑی بات رہی وہ یہ ہے کہ اے ‘ بی ‘ سی ٹیموں کا حال بے حال ہوا … لوگوں نے انہیں آئینہ دکھادیا… انہیں ان کی اوقات یاد دلادی … اور ہمیں یقین ہے کہ اے ‘ بی اور سی ٹیموں کو اب اپنی اوقات یاد رہے گی اور… اور وہ اب جب بھی زبان کھولیں گی… کچھ بولیں گی تو… تو اپنی حد سے تجاوز نہیں کریں گی … بالکل بھی نہیں کریں گی …اور اس لئے نہیں کریں کہ… کہ ایک آدھ حلقوں … اسمبلی حلقوں کو چھوڑ کر انہیں ہر حلقے میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا… ان کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو ئیں… لون… سجاد لون کی قسمت اچھی تھی جو… جو ان کی ضمانت ضبط ہو تے ہوتے رہ گئی… لیکن… لیکن پھر وہ بھی اس ہار … اس شکست فاش کو برداشت نہ کر سکے اور… اور ایسے غائب ہو گئے…جیسے گدھے کے سر سے سینگ غائب ہو تے ہیں… فرق یہ ہے کہ گدھے کے سینگ اس کے سر سے ہمیشہ غائب رہتے ہیں… ہمیں امید ہے کہ… کہ سجاد صاحب سیاسی منظر نامنے سے ہمیشہ کیلئے غائب نہیں ہوں گے بلکہ… تھوڑا سا ادھر اُدھر ٹہلنے کے بعد دو بارہ منظر عام پر آئیں گے… اور انہیں آنا بھی چاہئے… لیکن… لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ انہوں نے اس ہار … اس شکست فاش سے ضرور کچھ سیکھا ہو گا… جس طرح اُنہوں نے کچھ سیکھ لیا ہو گا جن کی کشمیر میں اے ‘ بی اور سی ٹیمیں ہیں…ممکن ہے کہ ای اور ایف بھی ہوں ۔اپنے بخاری صاحب … الطاف بخاری صاحب یوں تو کشمیر کی روایتی سیاسی جماعتوں کو منظر نامے سے ہٹا کر ایک نئی روایت لکھنے کا خواب دیکھ رہے تھے … اور اللہ میاں کی قسم دن میں ہی دیکھ رہے تھے … لیکن… لیکن یہ صاحب ایک بات بھول گئے تھے… اپنے کشمیر کے بارے میں بھول گئے تھے کہ… کہ کشمیری روایت پسند ہیں… کشمیری عام طور پر اپنی روایتوں سے انحراف نہیں کرتے ہیں… انہیں فراموش نہیں کر تے ہیں… انہیں یاد رکھتے ہیں… انہیں بھول نہیں جاتے ہیں… اگر ایسا نہیں ہو تا تو… تو اے ‘ بی اور سی ٹیموں کے امیدواروں کی ہول سیل میں ضمانتیں ضبط نہیں ہو تیں… بالکل بھی نہیں ہو تیں …اور کشمیر میں حالیہ لوک سبھا انتخابات کی یہیں سب سے بڑی بات ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں خطے میں 6 سے 7 جنگجو گروپ سرگرم ہیں:اے ڈی جی پی جموں

Next Post

بولیویا، عوام کی مداخلت کے بعد فوجی بغاوت ناکام

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post

بولیویا، عوام کی مداخلت کے بعد فوجی بغاوت ناکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.