منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-06-27
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی … ہمیں یقین ہے کہ آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ… کہ ہم کس کی بات کرنے والے ہیں… جی ہاں ہم اپنے ہمسایہ ملک پاکستان کی بات کررہے ہیں… اُس پاکستان کی جس کی اللہ میاں کی قسم کوئی کل سیدھی نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… کبھی کبھی ہم سوچتے ہیں کہ اگر پاکستان نا ہی ہو تا تو… تو کیا ہوتا… یقینا وہ سب کچھ نہیں ہو تا جو اس ملک میں ہو تا ہے… اور اس ملک میں یہ ہوتا ہے کہ وہاںکچھ بھی ڈھنگ سے نہیں ہو تا ہے… کچھ بھی نہیں ۔اور اللہ میاں کی قسم جو اس ملک میں ہو تا ہے وہ کہیں اور نہیں ہوتا ہے… بالکل بھی نہیں ہو تا ہے…اس ملک کا کوئی بھی شعبہ لیجئے ‘کوئی بھی ادارہ لیجئے وہاں کچھ ایسا ہو تا ہے جو کہیں اور نہیں ہو تا ہے…حکومت فوج کے آگے بھیگی بلی بنی ہو ئی ہے اور… اور فوج تو وہ… وہ دوسرے ممالک کی افواج کے آگے دم دبا کر بھاگ جاتی ہے … لیکن… لیکن اپنے ملک ‘ اپنے ملک کے سیاستدانوں کو دبائے رکھتی ہے … اتنا کہ وہ اس ملک کے سیاستدان فوج کی مرضی کے بغیر ایک سانس بھی نہیں لے سکتے ہیں… بالکل بھی نہیں لے سکتے ہیں …یوں تو فوج ملک کیلئے ہو تی ہے… لیکن پاکستان میں ملک فوج کیلئے ہے اور…اور سو فیصد ہے …ہمسایہ ملک کی فوج خود کو ملک کا مضبوط ترین ادارہ قرار دیتی ہے… لیکن صاحب یقین کیجئے اور تاریخ بھی اس بات کی چغلی کھاتی ہے… ۱۹۴۷ چغلی کھاتا ہے‘۱۹۶۵ چغلی کھاتا ہے… ۱۹۷۱ چغلی کھاتا ہے… ۱۹۹۹ چغلی کھاتا ہے… کہ… کہ اس جیسا کمزور ادارہ پاکستان کا کوئی نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے…نہیں صاحب کمزور یہ دوسرے کیلئے ہے‘ اپنوں کیلئے نہیں …کہ مجال کہ پاکستان کا کوئی سیاستدان اپنے ملک کی فوج کے بارے میں ایسا ویسا کچھ کہے … اس کیخلاف بات تو … تو دور کی بات ہے‘ اس سے اختلاف رائے کرے تو… تولوگوں میں بھلے ہی وہ منظور نظر اور مقبول نظر ہو … لیکن فوج کیلئے اس کی اوقات کچھ نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے اور… اور اس کا ٹھکانہ جیل کی سلاخیں ہو تی ہیں‘جیل کی دیواریں ہوتی ہیں… گھر کی آرام دہ دیواریں نہیں… بالکل بھی نہیں ۔ یقین نہ آئے تو خان صاحب… عمران خان صاحب سے پوچھ لیجئے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں جی20کا انعقاد ایک اہم موڑ تھا:ایل جی

Next Post

ویمنز ٹی20 ایشاکپ؛ جنید خان کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ

ویمنز ٹی20 ایشاکپ؛ جنید خان کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.