نئی دہلی/24 جون
وزیر اعظم نریندر مودی نے سب کی رضامندی سے حکومت چلانے کا یقین دلاتے ہوئے پیر کو کہا کہ عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے اپوزیشن بھی ضروری ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ اپوزیشن پارٹیاں ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض کو پوراکریں گی۔
18ویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ ہا ¶س کے احاطے میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ایک صحت مند جمہوریت کے لیے اپوزیشن کا کردار ضروری ہے اور اس کے لیے بھی عوامی امنگوں پر کھرا اترنے کی ضرورت ہے ، اس لئے امید ہے کہ اپوزیشن اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے نبھائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اپوزیشن سے اچھے اقدامات کی توقع رکھتے ہیں۔ اب تک اس سے صرف مایوسی ملی ہے لیکن اب امید ہے کہ اپوزیشن عوام کی امنگوں پر کھرا اترے گا۔
مودی نے کہا کہ ملک کو ایک اچھی اور ذمہ دار اپوزیشن کی ضرورت ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ 18ویں لوک سبھا میں جو ایم پی جیت کر آئے ہیں وہ لوگوں کی امنگوں کو پورا کریں گے ۔ ملک کو آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو عوامی اعتماد پر کھرا اترتے ہوئے آگے بڑھنا ہے ۔