جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مرکز نے این ٹی اے پر سفارشات کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی

کمیٹی ڈھانچے اور کام کو بہتر بنانے کیلئے دو ماہ کے اندر اپنی رپورٹ وزارت کو پیش کریگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-23
in اہم ترین
A A
این ٹی اے کشمیر میں اپنے امتحانی مرکز کو بند کرنے پر غور کر رہا ہے‘طلبا میں تشویش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

نئی دہلی//
مرکزی وزارت تعلیم نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے ) کے ذریعے صاف شفاف‘آسان اور غیرجانبدارانہ امتحان کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کے رادھا کرشنن کی صدارت میں اعلیٰ سطحی ماہرین کی سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔
ہفتہ کو وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق کمیٹی امتحانی عمل کے نظام کو بہتر بنانے ، ڈیٹا سیکیورٹی پروٹوکول اور این ٹی اے کے ڈھانچے اور کام کاج کو بہتر بنانے کے حوالے سے دو ماہ کے اندر اپنی رپورٹ وزارت کو پیش کرے گی۔
ریلیز کے مطابق اس کمیٹی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایمس ) دہلی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا، حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ۔ بی۔ جے ۔ راؤ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( آئی آئی ٹی ) مدراس کے شعبہ سول انجینئرنگ کے پروفیسر ایمریٹس کے ۔ رام مورتی، پیپل ا سٹرانگ اور بورڈ ممبر کرمایوگی بھارت کے شریک بانی، پروفیسر پنکج بنسل، ڈین اسٹوڈنٹ افیئرز، آئی آئی ٹی دہلی۔ آدتیہ متل اور جوائنٹ سکریٹری برائے تعلیم، حکومت ہند گووند جیسوال کو مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر رادھا کرشنا اس وقت کانپور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ ( این ای ای ٹی ) اور یو جی سی ۔ این ای ٹی امتحان میں بے ضابطگیوں کے سلسلے میں بحث چل رہی ہے اور یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے ۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ طلباء کے مفادات پر کسی بھی طرح سے سمجھوتہ نہیں ہونے دے گی، اسی تناظر میں یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔
وزارت کے مطابق کمیٹی کو امتحانی عمل کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے پورے امتحانی عمل کا تجزیہ کرنے اور نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی کو روکنے کے لیے اقدامات تجویز کرنے اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کار ( ایس او پی ایس ) کا جائزہ لینے کا پابند بنایا گیا ہے ۔ این ٹی اے کے پروٹوکولز کو ایک مکمل جائزہ لینے اور نگرانی کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ ہر سطح پر تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات تجویز کرنے کا کام سونپا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ، ڈیٹا سیکیورٹی پروٹوکول کو بہتر بنانے کے تناظر میں این ٹی اے کے موجودہ ڈیٹا سیکیورٹی پروسیسز اور پروٹوکولز کا جائزہ لینا اور اس کی بہتری کے لیے اقدامات تجویز کرنا اور مختلف امتحانات کے لیے پیپر سیٹنگ اور دیگر پروسیسز سے متعلق موجودہ سیکیورٹی پروٹوکول کی جانچ کرنا اور بہتر بنانے کے لیے نظام کے اختیارات بڑھانے کے لیے سفارشات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔
مزید یہ کہ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں این ٹی اے کے تنظیمی ڈھانچے اور کام کاج کے بارے میں سفارشات کرنا اور ہر سطح پر افسروں کے کردار اور ذمہ داریوں کو واضح طور پر بیان کرنا اور این ٹی اے کے موجودہ شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کا جائزہ لینا، بہتری کے شعبوں کی نشاندہی کرنا اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانا شامل ہے ۔
کمیٹی اس حکم نامے کے جاری ہونے کی تاریخ سے دو ماہ کے اندر اپنی رپورٹ وزارت کو پیش کرے گی۔ کمیٹی اس کی مدد کیلئے کسی بھی موضوع کے ماہر کو شامل کرسکتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۸جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان

Next Post

انجینئر رشید کو حلف کیلئے فی الحال ضمانت یا پیرول نہیں ملے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
انجینئر رشید کی امیدواری نے عمر اور سجاد میں مقابلے کو دلچسپ بنا دیا

انجینئر رشید کو حلف کیلئے فی الحال ضمانت یا پیرول نہیں ملے گی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.