جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وزیر اعظم مودی دو روزہ دورے پر آج سرینگر پہنچیں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-20 - Updated on 2024-06-21
in تازہ تریں
A A
وزیر اعظم مودی دو روزہ دورے پر آج سرینگر پہنچیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/20 جون

وزیر اعظم نریندر مودی بین الاقوامی یوم یوگا کی تقریبات میں حصہ لینے کےلئے جمعرات کو سری نگر پہنچیں گے۔

متعلقہ

’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل

راجناتھ سنگھ ایک روزہ دورہ پر سری نگر پہنچ گئے

وزیر اعظم آج سرینگر میں شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں’نوجوانوں کو بااختیار بنانا، جموں و کشمیر کو تبدیل کرنا‘ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

وہ جموں و کشمیر میں 1500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ 1800 کروڑ روپے کی لاگت سے زراعت اور متعلقہ شعبوں میں مسابقتی بہتری پروجیکٹ (جے کے سی آئی پی) کا بھی افتتاح کریں گے۔

21 جون کو صبح تقریباً 6.30 بجے وزیر اعظم سرینگر میں ایس کے آئی سی سی میں 10 ویں بین الاقوامی یوم یوگا پروگرام میں شرکت کریں گے۔

پریس انفارمیشن بیورو کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم اس موقع پر اجتماع سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد سی وائی پی یوگا سیشن میں حصہ لیں گے۔

وزیر اعظم کے دو روزہ دورہ کشمیر کےلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جمعہ کے روز ڈل جھیل کے کنارے یوگا کرنے میں 7000 سے زیادہ شرکا ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ شرکاءکو گزشتہ تین دنوں سے یوگا ’آسن‘ کی تربیت دی گئی ہے جو وزیر اعظم کے ذریعہ انجام دیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورے کو پرامن طریقے سے انجام دینے کو یقینی بنانے کے لئے سرینگر شہر میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایس کے آئی سی سی کی طرف جانے والی سڑکوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس کے آئی سی سی میں صفائی کا آپریشن منگل کو اختتام پذیر ہوا اور ایس کے آئی سی سی کے تمام عہدیداروں ، سیکورٹی اہلکاروں اور ڈیوٹی پر موجود دیگر افراد اور کھلاڑیوں کے پس منظر کی سیکیورٹی چیکنگ کی گئی۔

سری نگر پولیس نے حفاظتی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر شہر کو ڈرون اور کواڈ کاپٹروں کے آپریشن کے لئے ’عارضی ریڈ زون‘ قرار دیا ہے۔

سرینگر پولیس نے 18 جون کو ایک بیان میں کہا کہ ڈرون رولز 2021 کے رول 24 کی دفعات کے مطابق سرینگر شہر کو ڈرون ز اور کواڈ کوپٹرز کے آپریشن کے لئے فوری طور پر ’عارضی ریڈ زون‘ قرار دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ’ریڈ زون‘ میں تمام غیر مجاز ڈرون کارروائیوں پر ڈرون قوانین کی دفعات کے مطابق جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ جمعہ کو مرکزی تقریب سے پہلے شہر اور وادی کے دیگر مقامات پر پچھلے تین دنوں میں یوگا کی متعدد تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں لال چوک سٹی سینٹر میں مشہور کلاک ٹاور کے قریب یوگا کی ایک تقریب منعقد کی گئی جبکہ بدھ کو پولو گراو¿نڈ میں ایک میگا یوگا کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ یہاں ایس کے آئی سی سی میں ایک اور تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ، انہوں نے مزید کہا کہ 10 ویں آئی وائی ڈی کی تقریبات کے موقع پر وادی میں کئی مقامات پر اسی طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہمیں فسادات اور انہدام کے بارے میں کیوں پڑھانا چاہیے: این سی ای آر ٹی

Next Post

ہادی پورہ رفیع آباد تصادم میں دو پاکستانی ملی ٹینٹ مارے گئے :فوجی کمانڈر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
تازہ تریں

’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل

2025-05-15
راجناتھ سنگھ ایک روزہ دورہ پر سری نگر پہنچ گئے
تازہ تریں

راجناتھ سنگھ ایک روزہ دورہ پر سری نگر پہنچ گئے

2025-05-15
فرانس: تیراکی کے دوران خواتین کے برکینی استعمال کرنے کی پر پابندی
تازہ تریں

ترال میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-15
’بھارت سندھ آبی معاہدے کی معطلی پر دوبارہ غور کرے‘،پاکستانی کی درخواست
تازہ تریں

’بھارت سندھ آبی معاہدے کی معطلی پر دوبارہ غور کرے‘،پاکستانی کی درخواست

2025-05-15
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
Next Post
اونتی پورہ جھڑپ میں تین جنگجو ہلاک :پولیس

ہادی پورہ رفیع آباد تصادم میں دو پاکستانی ملی ٹینٹ مارے گئے :فوجی کمانڈر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.