منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر پر آج اجلاس ہوگا۔۔۔۔وزیر داخلہ امت شاہ یو ٹی کی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے

ایل جی ‘ اقومی سلامتی کے مشیر ‘ فوج کے سربراہ اور دیگر اعلیٰ افسران شرکت کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-16
in اہم ترین
A A
وزیر داخلہ امیت شاہ اتوار کو جموں و کشمیر کی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

نئی دہلی//
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اتوار کو جموں کشمیر میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور توقع ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو تیز کرنے کے لئے وسیع رہنما خطوط دیں گے۔
وزیر داخلہ۲۹جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے۔
شاہ اس اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کے اسی طرح کے اجلاس کے تین دن بعد کریں گے جہاں انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ یاتریوں کو لے جانے والی بس پر حملے سمیت دہشت گردی کے متعدد واقعات کے بعد ’انسداد دہشت گردی کی تمام صلاحیتوں‘کو بروئے کار لائیں۔
قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، نامزد آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکا، سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل انیش دیال سنگھ، جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوین اور دیگر اعلیٰ سیکورٹی افسران کے اجلاس میں شرکت کرنے کی توقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شاہ کو جموں کشمیر میں سلامتی کی صورتحال ، بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر فورسز کی تعیناتی ، دراندازی کی کوششوں ، جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی صورتحال اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سرگرم دہشت گردوں کی طاقت کے بارے میں جانکاری دیئے جانے کا امکان ہے۔
توقع ہے کہ وہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے فوری کارروائی کے بارے میں وسیع رہنما خطوط دیں گے۔
جموں کشمیر کے ریاسی، کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع میں دہشت گردوں نے چار دنوں میں چار مقامات پر حملہ کیا، جس میں نو یاتری اور ایک سی آر پی ایف جوان ہلاک اور سات سیکورٹی اہلکار اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ضلع کٹھوعہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو مشتبہ پاکستانی دہشت گرد بھی مارے گئے اور ان کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
یہ واقعات جنوبی کشمیر کے ہمالیہ میں واقع امرناتھ غار کی سالانہ یاترا سے پہلے پیش آئے ہیں، جو ۲۹جون سے شروع ہونے والا ہے اور۱۹؍ اگست تک جاری رہے گا۔
امرناتھ یاتری جموں و کشمیر میں دو راستوں بالٹتل اور پہلگام سے سفر کرتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پچھلے سال۲۸ء۴ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے غار کا دورہ کیا تھا اور اس بار یہ تعداد پانچ لاکھ تک جا سکتی ہے۔
توقع ہے کہ شاہ ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن سے زیارت بیس کیمپ تک کے راستے پر ہموار انتظامات اور تمام زائرین کی مناسب حفاظت فراہم کرنے پر زور دیں گے۔
پچھلے سال شاہ نے عہدیداروں کو آکسیجن سلنڈروں کے مناسب اسٹاک اور ان کی ری فلنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی اور ڈاکٹروں کی اضافی ٹیموں کی دستیابی کو کہا تھا۔ انہوں نے کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مناسب طبی بستروں اور ایمبولینسوں اور ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خطبۂ حج:فلسطینیوں کیلئے دعا کریں وہ تکلیف میں ہیں‘ انہیں پانی، بجلی اور نہ خوراک میسر نہیں

Next Post

ریاسی حملہ:مبینہ لا پروائی برتنے پر ایس ایچ او تبدیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
اگمٹ کیڈر کے ۶ آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کا جموںکشمیر تبادلہ

ریاسی حملہ:مبینہ لا پروائی برتنے پر ایس ایچ او تبدیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.