جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ میں بنائی جگہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-15
in کھیل
A A
ایشیا کپ: افغانستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

ٹروبا// فضل الحق فاروقی اور نوین الحق کی شاندار گیند بازی کے بعد گلبدین نائب ناٹ آؤٹ (46) کی شاندار اننگز کی بدولت افغانستان نے ٹی -20 ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں پاپوا نیو گنی کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ میں داخلہ حاصل کر لیا۔
ٹرنیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کے گیند بازوں نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاپوا نیو گنی کو 19.5 اوورز میں 95 رن پر سمیٹ دیا۔ پاپوا نیو گنی کی جانب سے کپلن ڈوریگا نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے۔ آلیئ ناؤ (13) اور ٹونی اورا (11) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آٹھ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے تین وکٹ حاصل کئے۔ نوین الحق نے دو وکٹ لئے اور نور احمد نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
96 رن کے چھوٹے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کا آغاز اچھا نہیں رہا اور دوسرے ہی اوور میں ابراہیم زدران (0) کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ رحمان اللہ گرباز (11) تیسرے اوور میں 11 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ایسے وقت میں گلبدین نائب اور عظمت اللہ عمرزئی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ نویں اوور میں نارمن وانوا نے عظمت اللہ عمرزئی (13) کو بولڈ کر کے افغانستان کو تیسرا دھچکا دیا۔ گلبدین نائب نے 36 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 49 رن کی ناٹ اننگز کھیلی۔ محمد نبی 16 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان نے 15.1 اوورز میں تین وکٹوں پر 101 رن بناکر سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ پاپوا نیو گنی کی جانب سے آلیئ ناؤ، سیمو کامیا اور نارمن وانوا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس فتح کے ساتھ ہی افغانستان سپر 8 میں پہنچنے والی گروپ سی سے دوسری ٹیم بن گئی اور اس نے نیوزی لینڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے ہی اس گروپ سے کوالیفائی کر چکی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اعظم خان کو کرکٹ کھیلنی ہے تو ’برگر‘ کی قربانی دینا ہوگی، رمیز راجہ

Next Post

’ہندستان انڈو پیسیفک خطے میں طاقت کے زور پر کسی کی اجارہ داری کے خلاف‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ

’ہندستان انڈو پیسیفک خطے میں طاقت کے زور پر کسی کی اجارہ داری کے خلاف‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.