جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان نے کینیڈا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-13
in کھیل
A A
سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

Pakistan's

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

نیویارک//محمد رضوان ناٹ آؤٹ (53) اور کپتان بابر اعظم (33) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں منگل کو کینیڈا کو 15 گیندیں باقی رہ کر سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پہلی جیت ہے اور اس نے اگلے راؤنڈ کے لیے پاکستان کی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔
107 رنز کے چھوٹے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی محمد رضوان اور صائم ایوب نے پہلی وکٹ کے لیے 20 رنز جوڑے۔ پانچویں اوور میں ڈیلن ہیلیگر نے صائم ایوب (6) کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد کپتان بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 63 رنز کی شراکت قائم کی۔ بابر اعظم 33 اور فخر زمان چار رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے 53 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ پاکستان نے 17.3 اوورز میں 107 رنز بنا کر سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ کینیڈا کی جانب سے ڈیلن ہیلیگر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیریمی گورڈن نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے ٹورنامنٹ میں پہلی جیت حاصل کی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کی اگلے راؤنڈ میں داخلے کی امیدیں ابھی ختم نہیں ہوئیں۔ تاہم اگر پاکستان یہ ہدف 14 اوورز میں حاصل کر لیتا تو اس کا رن ریٹ امریکہ سے بہتر ہو سکتا تھا اور اگر امریکہ دونوں میچ ہار جاتا تو اسے اپنا آخری لیگ میچ جیتنا پڑتا۔
اس سے قبل اوپنر ایرون جانسن کی 44 گیندوں میں 52 رن کی نصف سنچری کی بنیاد پر کینیڈا نے ٹی-20 ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں منگل کو پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا ہے۔
آج ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کینیڈا کی اوپننگ جوڑی ایرون جانسن اور نونیت دھالیوال جو بیٹنگ کے لیے آئے تھے نے پہلی وکٹ کے لیے 20 رنز جوڑے تھے کہ تیسرے اوور میں محمد عامر نے نونیت دھالیوال (4) کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد گویا مشکلات کا ایک طوفان شروع ہو گیا۔ 54 کے اسکور تک کینیڈا کی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں۔ پرگت سنگھ (2)، نکولس کرتو (1)، شریاس مووا (2)، رویندرپال سنگھ (0) آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے کپتان سعد بن ظفر نے ایرون جانسن کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ نسیم شاہ نے 14ویں اوور میں ایرون جانسن کو آؤٹ کر کے کینیڈا کو بڑا جھٹکا دیا۔ جانسن نے 44 گیندوں میں چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ سعد بن ظفر 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کلیم ثنا (13) اور ڈلن ہیلیگر (9) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ کینیڈا نے 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 106 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکشن سے قبل ریاستی درجہ کی بحالی 

Next Post

لاڈرہل میں بارش کی پیشگوئی، پاکستان کے ایونٹ سے آؤٹ ہونے کا خدشہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

2026-07-24
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں
کھیل

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

2026-07-24
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
Next Post
جموں :ایم اے اسٹیڈیم میں مصنوعی دیوار تعمیر کی جائیگی

لاڈرہل میں بارش کی پیشگوئی، پاکستان کے ایونٹ سے آؤٹ ہونے کا خدشہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.