جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہندوستان کے عوام ہمیشہ امن اور سلامتی کیلئے کھڑے رہے ہیں:مودی

’’اپنے عوام کی فلاح و بہبود اور سلامتی کو آگے بڑھانا ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی‘‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-11
in اہم ترین
A A
مودی بنام نواز:’اپنے عوام کی سلامتی ہمیشہ ترجیح رہے گی ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//
وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے مبارکباد کے پیغام کے جواب میں کہا ہے کہ وہ ان کے پیغام کو سراہتے ہیں اور کہا کہ ہندوستان کے عوام ہمیشہ امن، سلامتی اور ترقی پسند شعبوں کے لئے کھڑے رہے ہیں۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے نواز شریف سے مخاطب ہو کر کہا’’آپ کے پیغام کی تعریف کرتا ہوں۔ ہندوستان کے عوام ہمیشہ امن، سلامتی اور ترقی پسند خیالات کے حامی رہے ہیں۔ اپنے عوام کی فلاح و بہبود اور سلامتی کو آگے بڑھانا ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی‘‘۔
اس سے پہلے پاکستان کے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف نے وزیر اعظم نریندرمودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے کہا کہ مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مسلسل تیسری بار کامیابی بھارتی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھاکہ آئیں ہم نفرت کو امید سے بدل کر اسے دو ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں۔
قبل ازیں پاکستان کے وزیر اعظم‘ شہباز شریف نے پیر کو نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم کا حلف لینے پر مبارکباد پیش کی ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس‘پر اپنے مبارکبادی پیغام میں شریف نے کہا’’نریندر مودی کو تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد‘‘۔
یہ ایک سطری جملہ اسی طرح کا تھا جس طرح مودی نے اس سال مارچ میں حکومت کا چارج سنبھالتے وقت پاکستان کے وزیر اعظم کی خواہش کی تھی۔
۵مارچ کو وزیراعظم نے ایک مختصر پوسٹ میں کہا تھا ’’شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان کا حلف لینے پر مبارکباد‘‘۔
پاکستان کے ساتھ تعلقات پر ہندوستان کے موقف کو واضح کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس سال مئی میں کہا تھا کہ اسلام آباد کو ایک عام پڑوسی کی طرح برتاؤ کرنے کے لیے ’’اپنی دہشت گردی کی صنعت کو بند کرنا ہوگا‘‘۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا تھا کہ ہندوستان کسی بھی قسم کی سرحد پار دہشت گردی کے لیے بہت کم رواداری رکھتا ہے اور اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اوڑی اور بالاکوٹ حملوں کا پیغام تھا جو ہندوستان نے پاکستان میں دہشت گرد کیمپوں پر کئے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاسی حملہ:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

Next Post

مرکزی قلمدانوں کی تقسیم۔۔۔داخلہ ‘خزانہ ‘ دفاع اور امورخارجہ کی وزارتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
مرکزی قلمدانوں کی تقسیم۔۔۔داخلہ ‘خزانہ ‘ دفاع اور امورخارجہ کی وزارتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

مرکزی قلمدانوں کی تقسیم۔۔۔داخلہ ‘خزانہ ‘ دفاع اور امورخارجہ کی وزارتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.