سرینگر/۰۱جون
وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے مبارکباد کے پیغام کے جواب میں کہا ہے کہ وہ ان کے پیغام کو سراہتے ہیں اور کہا کہ ہندوستان کے عوام ہمیشہ امن، سلامتی اور ترقی پسند شعبوں کے لئے کھڑے رہے ہیں۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے نواز شریف سے مخاطب ہو کر کہا”آپ کے پیغام کی تعریف کرتا ہوں۔ ہندوستان کے عوام ہمیشہ امن، سلامتی اور ترقی پسند خیالات کے حامی رہے ہیں۔ اپنے عوام کی فلاح و بہبود اور سلامتی کو آگے بڑھانا ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی“۔
اس سے پہلے پاکستان کے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف نے وزیر اعظم نریندرمودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے کہا کہ مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مسلسل تیسری بار کامیابی بھارتی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھاکہ آئیں ہم نفرت کو امید سے بدل کر اسے دو ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں۔
قبل ازیں پاکستان کے وزیر اعظم‘ شہباز شریف نے پیر کو نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم کا حلف لینے پر مبارکباد پیش کی ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس‘پر اپنے مبارکبادی پیغام میں شریف نے کہا”نریندر مودی کو تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد“۔
یہ ایک سطری جملہ اسی طرح کا تھا جس طرح مودی نے اس سال مارچ میں حکومت کا چارج سنبھالتے وقت پاکستان کے وزیر اعظم کی خواہش کی تھی۔
۵مارچ کو وزیراعظم نے ایک مختصر پوسٹ میں کہا تھا ”شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان کا حلف لینے پر مبارکباد“۔
پاکستان کے ساتھ تعلقات پر ہندوستان کے موقف کو واضح کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس سال مئی میں کہا تھا کہ اسلام آباد کو ایک عام پڑوسی کی طرح برتا¶ کرنے کے لیے ”اپنی دہشت گردی کی صنعت کو بند کرنا ہوگا“۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا تھا کہ ہندوستان کسی بھی قسم کی سرحد پار دہشت گردی کے لیے بہت کم رواداری رکھتا ہے اور اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اوڑی اور بالاکوٹ حملوں کا پیغام تھا جو ہندوستان نے پاکستان میں دہشت گرد کیمپوں پر کئے تھے ۔