بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ریاسی حملہ:حملہ آوروں کی تلاش کےلئے وسیع پیمانے پر آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-10
in تازہ تریں
A A
ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/ 10 جون

جموںکشمیر کے ضلع ریاسی میں اتوار کی شام یاترا بس پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح حملہ آوروں کی تلاش کےلئے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

بتادیں کہ ریاسی ضلع کے کانڈا علاقے میں اتوار کی شام ملی ٹنٹوں نے ایک یاترا گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 9 یاتری جاں بحق جبکہ 33 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

ایس ایس پی ریاسی موہت شرما نے پیر کی صبح جائے وقوع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران بتایا کہ حملے کے بعد پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے ۔

شرما نے حملے کے بارے میں بتایا کہ اتوار کی شام قریب 6 بجے یاتریوں سے بھری ایک گاڑی شیو کھوری مندر سے درشن کے بعد ریاسی کی طرف جا رہی تھی کہ کانڈا کے نزدیک ملی ٹنٹوں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں جاگری۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد ملی ٹنٹ یہاں سے فرار ہوگئے تاہم جموں وکشمیر پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کرکے یاتریوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا اور یہ ریسکیو آپریشن قریب آٹھ بجے شام مکمل ہوا۔

ان کا کہنا تھا”اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 9 یاتری جاں بحق جبکہ 33 دیگر زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے“ ۔

تلاشی آپریشن کے بارے میں ایس ایس پی نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران ڈرونز وغیرہ کا بھی استعمال ہو رہا ہے اور ہم نے پانچ ٹیموں کو بنایا ہے ، یہ جنگلی علاقہ ہے اور بلندی پر واقع ہے اور اس کی سرحد راجوری سے ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وسیع علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور تلاشی آپریشن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق حملہ کرنے والوں کی تعداد 2 تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور ملی ٹنٹ راجوری اور ریاسی کے سرحدی علاقے میں چھپے ہوئے ہیں جن کی تلاشی کے لئے ڈرونز کے ساتھ ساتھ سنائفر کتے بھی کام پر لگا دئے گئے ہیں۔

دریں اثنا اطلاعات کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کی ایک ٹیم بھی ریاسی پہنچی ہے ۔

ذرائع نے کہا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی ہے جو زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جموں وکشمیر پولیس کی مدد کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فورنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ایک ٹیم بھی جائے واردات پر پہنچ گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مشتبہ دہشت گرددوں کے حملے بعد بس کھائی میں گردی‘دس ہلاک

Next Post

ریاسی حملہ:سنہا کا جاں بحق یاتری کے حق میں ایکس گریشا کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
جموں و کشمیر میں ہڑتالی کیلنڈر کی جگہ یونیورسٹی، اسکول کیلنڈر نے لی ہے:سنہا

ریاسی حملہ:سنہا کا جاں بحق یاتری کے حق میں ایکس گریشا کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.