ریاسی /۹ جون
جموں کشمیر کے ریاسی ضلع میں اتوار کے روز مشتبہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد یاتریوں کو لے جانے والی ایک بس گہری کھائی میں جا گری‘جس میں دس افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے ۔
ڈی سی ریاسی وشیش مہاجن نے تصدیق کی ہے کہ جموں و کشمیر کے ریاسی میں ایک بس کھائی میں گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
عہدیداروں نے ابتدائی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شیو کھوری مندر جانے والی یاتریوں کو لے جانے والی بس پر پونی علاقے کے تریات گاو¿ں میں حملہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور پولیس، فوج اور نیم فوجی دستوں کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔