جموں/۷جون
سکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روز شہر کے مضافات میں سرچ آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں نے مجین علاقے میں بالاجی مندر کے قریب وسیع جنگلاتی علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے کہا کہ سرچ آپریشن ایک معمول کی مشق تھی۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں مشکوک سرگرمیوں کا پتہ لگانے کے بعد کارروائی کی گئی۔
29 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا سے قبل علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ (ایجنسیاں)