پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

انتخابات میں وزیر اعظم مودی کی اخلاقی شکست

جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی:کھڑگے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-05
in اہم ترین
A A
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی//
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ آج کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں وزیر اعظم نریندر مودی کو اخلاقی شکست ہوئی ہے اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے عوام سے جڑنے کیلئے جو دو یاترائیں کیں اس کا فائدہ کانگریس کو ملا ہے ۔
کھڑگے نے کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اس الیکشن کے نتائج وزیر اعظم نریندر مودی کی اخلاقی شکست ہے ۔ انہوں نے جس طرح سے الیکشن لڑا، کانگریس کے منشور کے خلاف جھوٹ بولا اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، عوام اسے سمجھ گئے اور عوام نے انہیں منہ توڑ جواب دیا ہے ۔
کانگریس کے صدر نے کہا کہ اس الیکشن میں کانگریس کو پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی دو یاتراوں سے بڑا فائدہ ملا ہے اور ان یاتراوں کی وجہ سے عوام کے جذبات کو سمجھتے ہوئے ہم نے عوام کے لیے پانچ نیائے کی بات کی اور عوام نے پانچ نیائے پر اپنا فیصلہ دیا ہے ۔
کھڑگے نے کہا’’مودی حکومت ملک کے آئین کو تبدیل کرنا چاہتی تھی اور ہم عوام کو یہ سمجھانے میں کامیاب رہے ہیں کہ اگر بی جے پی۴۰۰کو پار کرتی ہے تو وہ آئین پر حملہ کرے گی۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم یہ پیغام دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ اور آج جو صورتحال پیدا ہوئی ہے وہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کے رہنما خطوط کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے اور اس کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔
کانگریس کے صدر نے انڈیا گروپ کے لیڈروں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سب نے مل کر مہم چلائی۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی ابھی اپنے انجام کو نہیں پہنچی۔ ہمیں یہ جنگ ملک کی خدمت اور تحفظ کے لیے لڑنی ہے ، جمہوریت کو بچانے اور آئین کے تحفظ کے لیے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پارلیمنٹ اچھی طرح چل سکے ، اپوزیشن کے مسائل کو ترجیح ملے اور پارلیمنٹ میں مختلف معاملات پر بحث ہو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نتیش اور نائیڈو این ڈی اے کو چھوڑ کر انڈیا بلاک کی مدد کر سکتے ہیں:آر جے ڈی

Next Post

لداخ میں آزاد امیدوار حاجی حنیفہ کی جیت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
لداخ میں آزاد امیدوار حاجی حنیفہ کی جیت

لداخ میں آزاد امیدوار حاجی حنیفہ کی جیت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.