سرینگر//
جموں کے اکھنور میں پیش آئے سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں دو مسافر ہلاک جبکہ ۱۶دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اکھنور جموں کے کالیتھ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسافر بردار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار۱۸؍افراد زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دو افراد کو مردہ قرار دیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے مزید تین کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔