جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی

’معمولی اختلافات‘ کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے:فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-30
in اہم ترین
A A
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر//
جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں فوج کے جوانوں نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی پٹائی کی جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔
تاہم، ایک دفاعی ترجمان نے کہا کہ پولیس اور فوجی اہلکاروں کے درمیان’معمولی اختلافات‘ کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے۔
افسروں نے بتایا کہ کپواڑہ پولیس اسٹیشن میں تعینات اسپیشل پولیس افسران رئیس خان، امتیاز ملک ‘ کانسٹیبل سلیم مشتاق اور ظہور احمد کو منگل کی رات دیر گئے صورہ میڈیکل انسٹچوٹ میں داخل کرایا گیاجہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔
پولیس اہلکار اُس وقت زخمی ہوئے جب ایک افسر کی قیادت میں فوج کی ایک ٹیم مبینہ طور پر پولیس اسٹیشن میں گھس گئی اور ان کی پٹائی کی۔
پولیس اور فوج کے افسروں نے جھگڑے کی وجوہات پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک پولیس پارٹی نے ایک معاملے کی تفتیش کے دوران کپواڑہ کے بٹ پورہ میں ایک مقامی علاقائی فوج کے اہلکار کے گھر پر مبینہ طور پر چھاپہ مارا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس اقدام سے مبینہ طور پر مقامی فوجی یونٹ مشتعل ہوگیا، جس نے بعد میں پولیس اسٹیشن میں گھس گیا۔
سرینگر میں قائم دفاعی ترجمان نے کہا کہ پولیس اور فوج کے جوانوں کے درمیان جھگڑے اور اس میں پولیس اہلکاروں کی پٹائی کی خبریں غلط ہیں۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ آپریشنل معاملے پر پولیس اہلکاروں اور علاقائی فوج کے یونٹ کے درمیان معمولی اختلافات کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا ہے۔
اس معاملے پر پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ ۳۰۷ (قتل کی کوشش)‘۱۸۶(سرکاری ملازمین کو روکنا)‘۳۳۲(سرکاری ملازم کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانا) اور۳۶۵(اغوا) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں ضمانت یافتہ جنگجو معاون پر جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس نصب:پولیس

Next Post

کپواڑہ میں ۵افراد کنویں میں گر گئے۲؍افراد جاں بحق‘۳؍ اسپتال میں داخل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

کپواڑہ میں ۵افراد کنویں میں گر گئے۲؍افراد جاں بحق‘۳؍ اسپتال میں داخل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.