ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ

نیتن یاہو کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-25
in اہم ترین
A A
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

واشنگٹن//
امریکی ایوانِ نمانندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ کی صورت حال پر جلد ہی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان اسپیکر مائیک جانسن نے واشنگٹن کے سالانہ یوم آزادی کی اسرائیلی سفارت خانے میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مائیک جانسن کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کا ایوان زیریں اور بالا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب اسرائیل کی اس کٹھن حالات میں امریکا کی جانب سے بروقت سب سے بڑی اور مضبوط حمایت کا مظاہرہ ہوگا۔
اسپیکر مائیک جانسن نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ نیتن یاہو کی تقریر کب ہوگی تاہم انھں نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر نے انہیں مطلع کیا کہ وہ دعوت نامے پر دستخط کریں گے۔
خیال رہے کہ امریکی سینیٹر چک شمر کا یہ بظاہر تعاون اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں انھوں نے نیتن یاہو کی جگہ لینے کے لیے اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ 2015 میں تقریباً 60 ڈیموکریٹس نے نیتن یاہو کے آخری مشترکہ اجلاس کے خطاب کا بائیکاٹ کیا تھا، جس کا اہتمام ریپبلکن کانگریس کے رہنماؤں نے اس وقت کے صدر باراک اوباما کی پشت پناہی پر کیا تھا تاکہ اسرائیلی وزیر اعظم اس جوہری معاہدے کے خلاف لابی کریں جس پر امریکا نے اُس سال کے آخر میں ایران کے ساتھ دستخط کیے تھے۔
ڈیموکریٹس کی ایک بہت بڑی تعداد آج بھی نیتن یاہو کی اس تقریر کا بائیکاٹ کر سکتی ہے جو غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے حوالے سے ہوگی اور جو ترقی پسند امریکیوں میں تیزی سے غیر مقبول ہوتی جا رہی ہے۔
اگر نیتن یاہو کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ چوتھی بار خطاب کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما بن جائیں گے۔ اس وقت وہ اور سابق برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل تین تین بار خطاب کرنے والے غیرملکی رہنما ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئی جس میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایک طرف مودی کی ضمانت اور دوسری طرف کانگریس کی بربادی کا ماڈل: مودی

Next Post

اسرائیل نے فلسطین کو تسلیم کرنے پر اسپین کے قونصل خانے کو کام سے روکدیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

ہندوستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار:لیفٹیننٹ گورنر

2025-05-10
Next Post
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل

اسرائیل نے فلسطین کو تسلیم کرنے پر اسپین کے قونصل خانے کو کام سے روکدیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.