اجمیر// راجستھان کے اجمیر میں پوکسو کورٹ نے نابالغ کی عصمت دری کرنے والے ملزم کو 20 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔
پوکسو کورٹ نمبر 1 نے منگل کو اس معاملے میں ملزم کو بیس سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے ملزم پر 29 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
سرکاری وکیل روپیندر سنگھ پریہار نے کہا کہ یہ مقدمہ 7 دسمبر 2022 کا ہے جو اجمیر ضلع کے جاواجا تھانے سے متعلق ہے ۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان کی بیٹی 6 دسمبر کی صبح سے لاپتہ ہے ، جبکہ اس کا اسکول بیگ، چپل وغیرہ مل گئے ۔
اس کے بعد پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا۔ ملزم نے نابالغ کو لالچ دے کر اسکول سے گجرات اور مہاراشٹر لے جا کر تین ماہ تک اس کی عصمت دری کی۔