جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کشمیری صحافی آصف سلطان کو سرینگر سینٹرل جیل فسادات کیس میں ضمانت مل گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-16
in مقامی خبریں
A A
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
سرینگر کی ایک عدالت نے کشمیری صحافی آصف سلطان کو سال۲۰۱۹میں سرینگر سینٹرل جیل میں قیدیوں کے احتجاج سے متعلق ایک کیس میں ضمانت دے دی ہے ۔
صحافی کو جن شرائط کی بنیاد پر یہ ضمانت دی گئی ہے ان میں سے ایک شرط یہ ہے کہ ضرورت پڑنے پر ان کو تحقیقاتی افسر کے سامنے حاضر ہونا ہے ۔
ایڈیشنل سیشن جج جو نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ایکٹ کے تحت نامزد ایک خصوصی جج ہے ، نے ۱۰مئی کو آصف سلطان کو یہ کہتے ہوئے ضمانت دے دی ہے کہ ملازم کی مزید نظر بندی کا کوئی معنی نہیں ہے ۔
جج نے مشاہدہ کیا’’یہ واقعہ زائد از۵برس قبل پیش آیا تھا اور ملزم/ درخواست گذار کی حراست میں پوچھ تاچھ کے لئے تفتیشی ایجنسی کو قرب ڈھائی ماہ(۷۲دن) کا کافی وقت دیا گیا ہے ‘‘۔
جج نے کہا’’ملزم/ درخواست گذار پہلے ہی فروری۲۰۲۴تک پی ایس اے کے تحت بند تھا اور ملزم/ درخواست گذار کی مزید نظر بندی کا کوئی مقصد نہیں ہے ‘‘۔
عدالت نے کہا’’ملزم کے خلاف الزامات کی نوعیت اور اس کیلئے مقرر کردہ سزا، ملزم کی مدت حراست یعنی وہ ۷۲دنوں سے زیر حراست ہے ‘‘۔
عدالت نے کہا’’جائے وقوعہ سے بازیابی کی گئی ہے جس کو ایف ایس ایل کے لئے بھیج دیا گیا اور اس کیس کی بیشتر تفتیش مکمل ہوچکی ہے اور اس مرحلے پر درخواست گذار کی ضمانت منظور کرنے کی صورت میں انصاف کا مفاد پورا ہوگا‘‘۔
کورٹ حکمنامے میں کہا گیا’’عرضی گذار/ ملزم کی ضمانت منظور کی جاتی ہے بشرطیکہ وہ ایک لاکھ روپیے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرے ‘‘۔
آصف سلطان پر سری نگر کی سینٹرل جیل سے متعلق ایک کیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اپریل۲۰۱۹میں قیدیوں کی طرف سے کچھ قیدیوں کو منتقل کرنے کی افواہوں پر احتجاج کیا گیا تھا۔
مظاہرین نے مبینہ طور پر ایک عارضی پناہ گاہ کو آگ لگا دی تھی تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے طلب کردہ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزموں کے خلاف یہ الزامات ہیں کہ۴؍اپریل۲۰۱۹کو سینٹرل جیل سری نگر میں انہوں نے جیل کے کچھ دوسرے قیدیوں کے ساتھ مل کر کچھ بیرکوں کو نذر آتش کر دیا،ملک مخالف نعرے لگائے اور جیل ملازموں پر پتھرائو کیا جس سے کچھ اہلکار زخمی ہوگئے ۔
اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن رعنا واری میں آر پی سی کے متعلقہ دفعات بشمول۳۰۷کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
آصف سلطان کو سال ۲۰۱۸میں مبینہ طور پر ایک کالعدم جنگجو تنظیم کے ساتھ کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف یو اے پی اے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموںکشمیر میں براہ راست دلی کا راج چل رہاہے‘

Next Post

’فوج ایل او سی پرکسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
پولیس اپنے آرام اور حفاظت کی قیمت پر قوم کی خد مت کررہی ہے:جین

’فوج ایل او سی پرکسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.