جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نیشنل کانفرنس نے سرینگر پارلیمانی نشست جیت لی ہے‘ عمر کا دعویٰ

’حکومت بنائیں گے تو بیرون کشمیر مقید سبھی نوجوانوں کو وادی منتقل کیا جائے گا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-15
in اہم ترین
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ‘ عمرعبداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جماعت نے سرینگرپارلیمانی سیٹ‘ جہاں پیر ۱۳مئی کو ووٹنگ ہو ئی تھی‘ جیت لی ہے ۔
اوڑی میں ایک انتخابی ریلی کے حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ انڈیا بلاک دن بہ دن مضبوط ہوتاجارہا ہے اور جموں کشمیر میں بلاک سبھی نشستیں جیت جائے گا ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے سرینگر پارلیمانی حلقے میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بارہمولہ اور اننت ناگ حلقے میں بھی کامیابی حاصل ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بھی جموں کی دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی ۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوان بیرون وادی جیلوں میں مقید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی الیکشن کے بعد جب نیشنل کانفرنس کی حکومت وجود میں آجائیگی تو نہ صرف تمام نوجوانوں کو بیرون جیلوں سے وادی منتقل کیا جائیگا بلکہ جو بے گناہ ہو ں گے یا جن کیخلاف معمولی نوعیت کے کیس ہوں گے انہیں رہا کیا جائیگا ۔
اس سے پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہاکہ بی جے پی لیڈران مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی پر اتر آئے ہیں۔
عمر نے بتایا کہ مسلمانوں کے خلاف سخت بیان بازی کے باوجود بھی اپنی پارٹی، پیپلز کانفرنس اور پروگریسیو آزاد پارٹی کے لیڈران نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہیں ۔
این سی نائب صدر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے انتخابات میں سوچ سمجھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرے ۔
عمر نے کہاکہ جموں کشمیر اس وقت نازک دور سے گزر رہاہے ، آج ہمارے وجود کو خطرہ لاحق ہے ، آج یہاں نشیلی ادویات اور شراب کی دکانیں عام کی جارہی ہیں جبکہ مختلف حربے اپنا کر لوگوں کو زمینوں سے بے دخل کیا جارہاہے ۔
این سی نائب صدر نے کہاکہ ہمارے مذہب پر روز حملے ہورہے ہیں، کہیں یکساں سول کوڈ کی بات ہوتی ہے تو کہیں سجدہ کرتے ہوئے ایک نمازی کو لاتیں ماری جاری ہیں، مسلمانوں کو نیچا دکھانے کیلئے بار بار طعنے دیئے جارہے ہیں اور ہمارے جذبات کیساتھ کھلواڑ کیا جارہاہے اور یہ سب کچھ بھاجپا اپنے حقیر سیاسی مفادات کیلئے کررہی ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی مدد سے یہاں الیکشن لڑنے اُترے سیب، بیٹ بال اور بالٹین والوں کو اس سب کا جواب دینا ہی ہوگاکہ وہ مسلمانوں کیخلاف بی جے پی کے اس ناروا سلوک کیخلاف آواز کیوں نہیں اُٹھا رہے ہیں؟ کیا یہ لوگ بی جے پی کے احسانوں تلے اتنے دبے ہیں کہ انہیں گجرات میں تراویح ادا کررہے ہیں بچوں کو لہو لہان کیا جانا نظر نہیں آرہا ہے ؟
عمر نے کہا کہ کیا ان پر بی جے پی کے اتنے احسان ہیں کہ یہ لوگ وزیراعظم سمیت بی جے پی کے لیڈران کی وہ تقریریں نہیں سُن پاتے ہیں کہ جن میں ہندؤں کو ڈرایا جارہاہے کہ مسلمان ہندو خواتین کے زیور لے کر جائیںگے ؟’’آخر یہ سیب والے ، بیٹ بال والے اور بالٹین والے بی جے پی کیخلاف لب کشائی کرنے سے اجتناب کیوں کررہے ہیں‘‘؟
این سی نائب صدر نے کہا کہ اوڑی کیساتھ جو ناانصافی ہوئی، جب یہاں آر پار ٹرید بند کیا گیا، جب یہاں بارڈر ٹورازم بند ہوا، کیا اُس وقت اس سیب والے نے بات کی؟ یہ تو خود کو وزیر اعظم کا چھوٹا بھائی جتلاتا ہے ، کیا یہ اُس وقت اپنے بڑھے بھائی کیساتھ بات کرکے اوڑی کے لوگوںکو راحت نہیںپہنچا سکتا تھا؟
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج یہ کس منہ سے آپ سے ووٹ مانگ رہا ہے ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ قلم دوات کا جو دوسرا اُمیدوار یہاں کھڑا ہوا ہے ، وہ بحیثیت راجیہ سبھا ممبر ہر اُس دن غیر حاضر رہا جب بی جے پی کی کسی بل کیخلاف ووٹ ڈالنا تھا۔ کپڑے پھاڑنے اور ڈرامہ کرنے سے کچھ حاصل نہیںہوگا، کیا کپڑے پھاڑنے سے یہاں بجلی آئیگی؟
عمر نے کہا کہ کیا کپڑے پھاڑنے سے کسی کا روزگار ملے گا؟ موصوف سے پوچھئے کہ کپڑے پھاڑنے کے علاوہ انہوں نے کیاکیا؟ کیا انہوں نے نائب صدر کے انتخاب اور بی جے پی کی سہ طلاق جیسی بلوں کیخلاف ووٹ ڈالے ؟ عمر عبداللہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے انتخابات میں سوچ سمجھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں۲۵مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان

Next Post

ضمانت پر رہا نوجوان پر نظر رکھنے کیلئے جی پی ایس ٹریکنگ کا استعمال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

ضمانت پر رہا نوجوان پر نظر رکھنے کیلئے جی پی ایس ٹریکنگ کا استعمال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.