جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

گیری کرسٹن 19 مئی کو پاکستان ٹیم جوائن کرلیں گے، پی سی بی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-15
in کھیل
A A
شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار پاکستان کرکٹ بورڈ کو غلطی کا احساس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ گیری کرسٹن پاکستان ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی دو سالہ مدت کا آغاز کرنے کےلیے 19 مئی کو لیڈز میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔
پی سی بی کے مطابق گیری کرسٹن 22 مئی کو ہیڈنگلے میں انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے تین دن قبل ٹیم میں شامل ہونگے۔ اس سیریز کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں حصہ لے گی جس میں پاکستان ٹیم 6 جون کو ڈیلاس میں اپنے افتتاحی میچ میں میزبان امریکا کا مقابلہ کرے گی۔
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ گیری کرسٹن کو گزشتہ ماہ وائٹ بال کا ہیڈ کو چ مقرر کیا گیا تھا جبکہ آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی کی تقرری ریڈ بال کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کی گئی تھی۔
جیسن گلیسپی اگست میں بنگلادیش کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز سے قبل جولائی میں پاکستان پہنچ کر ذمہ داری سنبھالیں گے۔
اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 اور دیگر دو طرفہ وائٹ بال سیریز کے علاوہ گیری کرسٹن پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 اور اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 میں بھی پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔
گیری کرسٹن کا کہنا ہے میں پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ اس نئے سفر کا آغاز کرنے کےلیے پُرجوش ہوں۔ ایسی باصلاحیت اور متحرک ٹیم کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے اور میں بین الاقوامی سطح پر ان کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کےلیے بےچین ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ کےلیے واقعی سنسنی خیز لمحات ہیں، ایک نئی انتظامیہ اور کھلاڑی ٹھوس نتائج دینے کےلیے پُرعزم ہیں۔ آنے والا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 ہمارے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور کرکٹ میں ایک مضبوط قوت کے طور پر پاکستان کی پوزیشن کو برقرار رکھنے کا ایک شاندار موقع پیش کر رہا ہے تاہم کامیابی کے لیے اجتماعی کوشش، منصوبہ بندی اور ایک دوسرے کے لیے غیر متزلزل تعاون کی ضرورت ہوگی۔؎

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میچ کو سنسنی خیز بنانے میں امپیکٹ پلیئر رول نے اہم کردار ادا کیا: شاستری

Next Post

بی جے پی مہاراشٹر میں 41 سیٹیں جیتے گی: فرنویس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post

بی جے پی مہاراشٹر میں 41 سیٹیں جیتے گی: فرنویس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.