جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بی جے پی مہاراشٹر میں 41 سیٹیں جیتے گی: فرنویس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-15
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

نئی دہلی//مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے دعویٰ کیا ہے کہ مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 41 سے زیادہ سیوں پر جیت حاصل کرے گی، جب کہ مہا وکاس اگھاڑی دہائی کے اعدادوشمار تک بھی نہیں پہنچ پائے گی۔
مسٹر فرنویس نے کل دیر شام ایک نیوز چینل کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیو سینا ( ٹھاکرے گروپ ) کے لیڈر ادھو ٹھاکرے کو دماغی بیماری ہے اور انہیں ایک ماہر نفسیات کی ضرورت ہے جبکہ سنجے راوت کوئی لیڈر نہیں ہیں۔
ادھو گروپ کی شیوسینا کو نشانہ بناتے ہوئے مسٹر فرنویس نے کہا کہ یہ ہندوتوا پارٹی نہیں ہے ۔ دراصل ادھو گروپ میں ان دنوں صرف اپنے آپ کو وفادار ظاہر کرنے کا مقابلہ ہے ۔ نائب وزیراعلی نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں مسٹر ادھو ٹھاکرے جیسا جھوٹا انسان نہیں دیکھا۔ مسٹر ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے ۔
کانگریس کے بارے میں مسٹر فرنویس نے کہا کہ کانگریس ان دنوں پاکستان کی زبان بول رہی ہے ۔ کانگریس کے لیڈر اقتدار پر قبضہ کرنے کے لئے ملک مخالف بیانات دینے سے باز نہیں آرہے ہیں۔ جبکہ پاکستان کے حالات خراب ہیں اور پاکستان کٹورا لے کر گھوم رہا ہے ۔
اپوزیشن کی زبان کے سلسلے میں مسٹر فرنویس نے کہا کہ ہم ایشوز پر الیکشن لڑ رہے ہیں، لیکن اپوزیشن گالی گلوچ کرکے الیکشن لڑ رہی ہے ۔ آئین میں تبدیلی کے اپوزیشن کے الزامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آئین کے محافظ ہیں اور پورا ملک مسٹر مودی کے ساتھ ہے ۔ تقاریر میں مسلمانوں کے تذکرے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس ہی ہے جس نے ووٹ جہاد کے مسئلہ کو ہر گھر تک پہنچایا ہے ۔ مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کانگریس کے لیے انتخابی مسئلہ ہے ۔
اسی پروگرام میں مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو میرٹ پر ضمانت نہیں ملی ہے ، بلکہ انہیں صرف انتخابی مہم کے لیے راحت ملی ہے ۔ اب سپریم کورٹ کو اس حوالے سے اپنے فیصلے کا خود جائزہ لینا چاہیے ۔
ملک کی سیاست پر بات کرتے ہوئے مسٹر گوئل نے کہا کہ اپوزیشن کی حالت ایسی ہو گئی ہے کہ وہ ملک کو توڑنے کی بات کرنے لگے تھے اور اب تو اپوزیشن رنگ کی بنیاد پر لوگوں کو بانٹنے کی بات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجودھیا میں شری رام مندر ہمارے عقیدے کا معاملہ ہے ۔ اس میں کوئی نفع یا نقصان نہیں ہو سکتا۔ مسٹر گوئل نے کہا کہ ملک کے عوام اپوزیشن کو ان کی ہر بات کا جواب انتخابات میں اپنے ووٹوں کے ذریعے دیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گیری کرسٹن 19 مئی کو پاکستان ٹیم جوائن کرلیں گے، پی سی بی

Next Post

آپ نے مالیوال کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

2025-05-16
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں
قومی خبریں

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

2025-05-16
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا
قومی خبریں

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا

2025-05-16
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

2025-05-16
Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

آپ نے مالیوال کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.