جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حج۲۰۲۴:سرینگر ہوائی اڈے سے عازمین کا پہلا قافلہ سفر محمود پر روانہ

ہوائی اڈے پرصوبائی کمشنر کی عازمین سے بات چیت ‘ نیک خواہشات کا اِظہار کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-10
in اہم ترین
A A
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

Hajj

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
جموںکشمیر سے حج ۲۰۲۴کیلئے آج سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دو الگ الگ پروازوں کے ذریعے ۶۴۴عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ سعودی عرب روانہ ہوا۔
یو این آئی نامہ نگار کے مطابق بمنہ حج ہاؤس میں کافی چہل پہل اور جوش و خروش دیکھا جارہا ہے جہاں جمعرات کی صبح سے ہی عازمین حج نعروں کی گونج میں اپنے احباب و اقارب کی معیت میں جمع ہو رہے تھے ۔
نامہ نگار نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک حج ہاؤس میں قیام کے بعد عازمین کو ٹی آر سی کی خصوصی گاڑیوں کے ذریعے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف روانہ کیا گیا۔
حکام کے مطابق سری نگر ہوائی اڈے سے جمعرات کو ۳۲۲عازمین پر پہلی پرواز جبکہ اتنے ہی عازمین پر مشتمل دوسری پرواز کو بعد دوپہر روانہ کیا گیا۔
ائیر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے پر عازمین کو حج کوانٹر گیٹ سے ہوائی جہاز تک پہنچانے کے لئے ایک الگ علاقہ مختص کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ احرام پہننے کیلئے عازمین کے لئے الگ الگ جگہیں رکھی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عازمین کے آرام دہ اور احسن سفر کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ عازمین کے سامان کی چیکنگ کے لئے حج ہاوس بمنہ میں خصوصی کاونٹر قائم کئے گئے ہیں۔ ان کے مطابق عازمین کو اے سی گاڑیوں میں ہوائی اڈے تک پہنچایا گیا ۔
اس دوران صوبائی کمشنر کشمیروِجے کمار بِدھوری نے آئی جی پی کشمیر وِی کے بِردی کے ہمراہ سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جموںوکشمیر یوٹی کا عازمین حج ۲۰۲۴ء کے پہلے قافلے کی روانگی کے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔
اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر نے عازمین حج سے بات چیت کی اور اُنہیں اَپنی مبارک باد اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔
صوبائی کمشنرکشمیر نے دورے کے دوران ہوائی اڈے کے احاطے کے اندر اور باہر پینے کے صاف پانی کی دستیابی، طبی سہولیات، ریفریشمنٹ، رضاکارانہ خدمات اور ٹریفک مینجمنٹ کے علاوہ امیگریشن چیک کی سہولیات اور سامان لے جانے کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
بدھوری نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ روانگی کے شیڈول کے اِختتام تک تمام عازمین کی بغیر کسی پریشانی روانگی کو یقینی بنایا جائے۔
اِس برس جموں و کشمیر یوٹی کے کل۷۰۰۸ عازمین سفر محمود پر جائیں گے۔
عازمین اَپنے پیاروں کو الوداع کہتے ہوئے معمولی سفید لباس پہن کر سری نگر کے ہوائی اڈے پر جمع ہوئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

موسم خشک و گرم‘۱۱؍اور ۱۲کو برف و باراں کی پیشگوئی

Next Post

الیکشن کمیشن کشمیر میں انتخابی مہم شیڈول کے مطابق چلانے کو یقینی بنائے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ

الیکشن کمیشن کشمیر میں انتخابی مہم شیڈول کے مطابق چلانے کو یقینی بنائے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.