بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عمر نے اپنے دونوں نزدیکی مد مقابلوں کو بی جے پی کا ساتھی قرار دیا

’لون نے مودی سے خصوصی رشتے کو استعمال کرکے انجینئر رشید کو گرفتار کروایا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-08
in اہم ترین
A A
ای ڈی نے مجھ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ‘عمرعبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر//
نیشنل کانفرنس نائب صدر اور بارہمولہ پارلیمانی حلقے سے پارٹی اُمیدوار عمر عبداللہ نے عوام کو خبردار کیا کہ۲۰تاریخ کا ووٹ کسی اُمیدوار یا کسی جماعت کیلئے نہیں بلکہ پوری قوم اور آنے والی نسلوں کیلئے ہے ۔
عمرعبداللہ نے کہاکہ اگر ہمیں اس غلامی سے بچنا ہے تو ہر کسی کو ذاتی طور پو کوشش کرنی ہوگی ، اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کرنا ہوگا تاکہ ہم آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہتر کل کی داغ بیل ڈال سکیں۔
این سی نائب صدر نے ان باتوں کا اظہار رامہال ہندواڑہ میں چناوی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ میرے خلاف یہاں دو اُمیدوار ایسے ہیں جو درپردہ اور عیاں بھاجپا کیساتھ ملے ہوئے ہیں۔ ایک قلم دوات والا ہے ، جس نے نہ صرف ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے وقت راجیہ سبھا سے غیر حاضر رہ کر بھاجپا کی مدد کی بلکہ سہ طلاق معاملے کے دن بھی غیر حاضر رہ کر درپردہ طور پر بھاجپا کی مدد کی، سننے میں آتا ہے کہ آج بھی ان لوگوں کو اس بنا کامراعات مل رہے ہیں ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ عوام کو اس بات کی جانکاری حاصل کرنی چاہئے کہ یہ جو آج کل گھروں میں سمارٹ میٹر لگ رہے ہیں، اس کا ٹھیکہ کس کس ملا ہے ، اور اتنے بڑے ٹھیکے کسی کو ایسے ہی نہیں ملتے ہیں۔
عمر نے کہا کہ دوسرا اُمیدوار وہ ہے جو مجھے ٹورسٹ کہتا ہے لیکن جب حقائق پرنظر دوڑائی جاتی ہے تو اس حلقہ انتخاب کیلئے مجھ سے زیادہ وہ ٹورسٹ ہے ، یہ شخص نہ صرف یہاں کیلئے ٹورسٹ ہے بلکہ اس نے بحیثیت ایم ایل اے اور بحیثیت وزیر کچھ نہیں کیا، میں اس شخص سے پوچھنا چاہتاہوں کہ آپ نے یہاں کی بہتری کیلئے کیا کیا؟ یہاں کون سا نیا سرکاری دفتر یا ادارہ قائم ہوا؟ کون سی تعمیر و ترقی ہوئی؟ کون سا ایسا کام کیا ہوا جس سے یہاں کی آبادی مطمئن ہو؟
سابق وزیراعلیٰ نے کہا’’ آپ تو خود کو وزیر اعظم کا چھوٹا بھائی جتلاتے ہو، آپ کے اس رشتے کا یہاں کے عوام کو کوئی فائدہ کیوں نہیں ملا؟ کیا آپ نے اس رشتے کا استعمال کرکے یہاں نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ رکوائی؟ کیا آپ نے یہاں کے نوجوانوں کو باہری جیلوں میں لے جانے کا سلسلہ رکوانے کیلئے اپنے اس رشتے کا اثر و رسوخ استعمال کیا؟ ہاں آپ نے ایک جگہ ضروری اس رشتے کا استعمال کیا، آپ نے اپنے ایک پرانے ساتھی کو انتقام گیری کے تحت تہاڑ جیل کا قیدی بنوایا اور یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ‘‘۔
عمر نے کہا’’ جس بی جے پی نے جموں وکشمیر کو تباہی اور بربادی کے علاوہ کچھ نہیں دیا، آپ یہاں اُس کی نمائندگی کررہے ہیں، پھر آپ کہتے ہیں مجھ پر جھوٹا الزام لگایا جارہاہے ؟کیا یہ درست نہیں بھاجپا کوٹا میں وزارت لینے کے بعد آپ نے کھلم کھلا کہا کہ آر ایس ایس کو کشمیر میں پناہ لینے کا پورا پورا حق ہے ‘‘۔
این سی نائب صدر نے کہاکہ یہ وہی آر ایس ایس ہے جس نے کبھی ملک کے مسلمانوں کو تسلیم نہیں کیا، یہ وہی آر ایس ایس ہے جو کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو اگر یہاں رہنا ہے تو ہمارے اشاروں پر چلنا ہے ، یہ وہی آر ایس ایس جو مسلمانوں کو دوسرے درجے کی شہریت دینے کیلئے بضد ہے ، آپ کو گوامیں شاما پرساد مکھرجی کا ایوارڈ کس لئے ملا؟
عمر عبداللہ نے کہا’’میں نے بھی اٹل بہاری واجپائی کیساتھ دو سال کام کیا، مجھے تو کوئی ایوارڈ نہیں ملا،آپ کو کس کھاتے میں ملا، کہیں نہ کہیں آپ کے تار بہت مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں۔۲۰۱۸میں جب نیشنل کانفرنس نے سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے پی ڈی پی کو حکومت بنانے کیلئے حمایت دینے کا اعلان کیا اور الطاف بخاری کو وزیرا علیٰ بنانے کی کوشش کی گئی ، اُس وقت آپ کو وزیر اعلیٰ بننے کیلئے کیسے بھاجپا کی حمایت کا تحریری خط ملا‘‘؟
سابق وزیراعلیٰ نے کہا’’بھاجپا والے ایسے ہی کسی غیر کو تو وزیراعلیٰ نہیں بنائیں گے ، حد تویہ ہے کہ آج بھی بھاجپا والے آپ کی مدد میں آگے آگے ہیں اور آپ کویہاں سے حمایت دینے کیلئے جوڑ توڑ میں لگے ہوئے ہیں ، اس کے باوجود بھی آپ کہتے ہیں کہ مجھ پر بھاجپا کے ساتھ رشتوں کا جھوٹا الزام لگایا جارہاہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی جی کشمیر کا بڈگام دورہ، الیکشن تیاریوں کا لیا جائزہ

Next Post

دس ہزار روپے کی رشوت :اے سی بی نائب تحصیلدار کو دھرلیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا

دس ہزار روپے کی رشوت :اے سی بی نائب تحصیلدار کو دھرلیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.