ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

چنائوی جلسوں میں بچوں کی شرکت سنگین 

یاشرانگیز تقاریر، فیصلہ کون کرے؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-07
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے نام الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی پاداش میں وجہ بتائو نوٹس کا اجرا بچوں کے جسمانی، فکری اور معاشی استحصال کی روک تھام کی سمت میں ایک مستحسن اور قابل تقلید فیصلہ ہے ۔ چنائوی جلسوں میں بچوں کی شرکت کے حوالہ سے وزیرداخلہ امت شاہ کے نام بھی ایک ایسا ہی نوٹس گذشتہ دنوں اجراء کیاگیا۔چنائو کمیشن کی جانب سے ایسے معاملات کا سنجیدہ مگر بروقت نوٹس لئے جانے کا مقتدر عوامی حلقوں میں سراہنا کی جارہی ہے لیکن کچھ ایک سوالات بھی ہیں جن پر چنائو کمیشن بادی النظر میںخاموش ہے، اس کی ان حساس اور سنگین مضمرات کے حامل معاملات جن کا تعلق براہ راست جہاں ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیوں سے ہے وہیں یہ معاملات آبادی کے مختلف طبقوں، ان کے درمیان روادارانہ ، ایسی یکجہتی ، فرقہ وارانہ یگانگت اور بحیثیت مجموعی مختلف عقیدوں اور نظریات پر مشتمل معاشرے کو تقسیم درتقسیم کرنے کی مجرمانہ ذہنیت کی طرف واضح اشارہ کررہے ہیں۔
بچوں کو چنائو جلسے جلوسوں میںشرکت کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ وہ از راہ شوق، از راہ تجسس یا بچگانہ فطرتی عمل کے حوالہ سے جلسے جلوسوں کو دیکھ کر تماشہ بین کی حیثیت اختیار کرتے ہیں لیکن ان کی بدقسمتی یہ ہے کہ اس نوعیت کے جلسے جلوسوں کی میڈیا کوریج پر معمور فوٹو گرافر، ویڈیو گرافر یا کیمرہ مین اپنے اپنے مخصوص نظریات ، وابستگی اور بادشاہ سے زیادہ وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کی کچھ اس طرح سے ویڈیو گرافی کرتے ہے کہ لگتا ہے کہ یہ بچے واقعی جلسوں جلوسوں کاحصہ ہیں اور سیاسی پارٹیوں نے انہیں پیسہ دے کر خرید لیا ہے اور اس طرح اپنے جلوئوں کو دوسروں پر ظاہر کرنے کیلئے ان کا استحصال کررہے ہیں ۔ بہرحال یہ تحقیقات اور غور طلب معاملہ ہے۔
لیکن اصل معاملات پر المیہ کی حد تک چنائو کمیشن یا تو خاموش ہے یا دانستہ طور سے نظر اندازکرتے  ہوئے نظریں چرانے میںاب اس نے پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرلی ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے بہت سارے طور طریقے ہیں۔ چنائوی مہم کے دوران مذہب کا استعمال، مختلف مذاہب سے منسوب لباس کی نمائش، مخصوص مذہبی فرقوں کی کردار کشی کرتے انہیں ملک دُشمن اور غاصب قوتوں کے طور رائے عامہ کے سامنے پیش کرنے اور انہیں گھس پٹھے اور راہ زن کے طور متعارف کرکے شعوری اور دانستہ طور سے معاشرتی سطح پر اور معاشرتی صفوں میں اس زہر کو بویا جارہا ہے ، مسلسل طور سے پھیلایا اور رائے عامہ کے ذہنوں پر مسلط کیاجارہاہے ۔ان کے اندر خوف اور ڈر پھیلایا جارہا ہے، کھلے بندوں ان کے مذہبی جذبات اور عقیدوں کو مذموم ڈھنگ سے نشانہ بنایا جارہاہے لیکن جو ادارے، افراد اور پارٹیاں ان مذموم اور شرانگیز یوں میں ملوث ہیں چنائو کمیشن اپنی دانستہ بے عملی کا قدم قدم پر ثبوت پیش کرتا جارہا ہے۔
چنائو کمیشن کی یہ بے عملی عوام کی نگاہوں سے پوشیدہ نہیں،وہ دیکھ رہے ہیں کہ معاشرتی سطح پر شرانگیزیوں اور منافرت سے عبارت آوازوں کو اُبھارنے اور جگہ دیئے جانے کیلئے چنائو کمیشن بہت حد تک معاونتی کردارادا کررہاہے۔ اس حوالہ سے مین اسٹریم میڈیا اگر چہ خاموش ہے اوران سنگین مضمرات اور نتائج کے حامل اشوز کو کور کرکے وہ خود کو پیشہ ورانہ مجرموں کا سا رول اداکررہے ہیں لیکن سوشل میڈیا ان معاملات کو بھر پور طریقے سے کور کررہاہے، تجزیے اور مختلف عوامی اور سیاسی حلقوں سے رجوع کرکے ان کی رائے حاصل کرکے عوامی دربارمیںپیش کرتے اپنا فریضہ اداکررہاہے۔
اگر چنائو کمیشن میں یہ جرات یا صلاحیت نہیں کہ وہ الیکشن عمل میں بچوں کی غیر شعوری شرکت اور معاشرتی سطح پر منافرت کا زہر پھیلانے اور قدم قدم پر شرانگیز ی کا ارتکاب کرنے والوں کے درمیان اس حوالہ سے فرق کرنے کی تمیز نہیں کہ ان دو میں سے کون سنگین مضمرات اور نتائج کا حامل ہے تو یہ کہنے میںکوئی عار محسوس نہیںکی جانی چاہئے کہ اس نوعیت کا طرزعمل اور اپروچ شرانگیزی اور منافرت کی دیواریں کھڑی کرنے والوں سے کہیں زیادہ سماج اور ملک کے لئے سم قاتل ثابت ہوسکتا ہے۔
ہندوستان کو دُنیا کی سب سے بڑی جمہوری کا اعزاز حاصل ہے۔ اس اعزاز کو وقار، بلندیاں اور توقیر عطاکرنے کیلئے سابق ادوارمیں کئی شخصیتوں جو بحیثیت اعلیٰ چنائو کمشنر اور رکن کمیشن تعینات ہوکر اپنے فرائض بہ احسن طریقے سے اداکرتے رہے کا اہم کرداررہاہے۔یہی وجہ ہے کہ آج کی تاریخ میں ان شخصیات کا نام نہایت احترام وادب سے لیاجارہاہے اوران کے طریقے کام کو قابل تقلید سمجھا جارہاہے ۔ان شخصیات نے یہ کردار اداکرتے ہوئے اپنے لئے کیرئیر کو سوال نہیں بنایا بلکہ ملک کی جمہوریت، جمہوری مزاج اور جمہوری اداروں کے تحفظ اور وقار کو سربلند رکھا۔ لیکن آج حالت یہ ہے کہ سماج کے مختلف حلقے چنائو کمیشن کی جانب اشارہ کرکے انگلی اُٹھائے نظرآرہے ہیں۔ کیوں؟ اس کا جواب خود چنائو کمیشن کیلئے واجب بنتا ہے ، عوام کو جو کچھ سمجھ ہے وہ سمجھ رہے ہیں اور جو کچھ کہنا تھا وہ کہہ چکے ہیں۔ اُس کے آگے گلی کاآخری سراسرکرنا اُن کیلئے ضروری نہیں!
تصویر کا دوسرا پہلو بھی ہے ۔ چنائوی مہم کے دوران جو کچھ بھی اُمیدوار اور پارٹیاں کررہی ہیں عوامی نمائندگان سے متعلق ایکٹ اور وابستہ دیگر ضابطوںاور مروجہ قوانین کی رئو سے ان پر زیادہ حد یاقدغن نہیں، کیونکہ عوامی نمائندگان سے متعلق جو ایکٹ اب عرصہ سے ملک میں رائج ہے کہنے کو تو کہاجاتا ہے کہ وہ جمہوری مزاج رکھتا ہے لیکن درحقیقت یہ ایکٹ شرانگیزیوں کا راستہ نہ مسدود کرپارہا ہے اور نہ ہی حکومتی عہدوں پر متمکن ذمہ داروں کو کسی حوالہ سے ان کے رول اور طریقہ کار کے راہ میں حائل ہورہاہے۔
لہٰذا یہ سارا منظرنامہ جمہوریت اور جمہوری مزاج کے عین مطابق اصلاحات کا تقاضہ کررہا ہے کیونکہ جب تک نہ عوامی نمائندگان ایکٹ اور یگر ضابطوں کو منصفانہ ، غیر جانبدارانہ اورعوامی احساسات اور خواہشات سے ہم آہنگ بنایاجاتا ہے اُس وقت تک ملک کو دُنیا کی سب سے بڑی جمہوری کا حقیقی اعزاز یا لقب زیب نہیں دے گا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دفعہ ۳۷۰… یہ کیا بات ہوئی ؟

Next Post

ہندوستانی ٹیم حکومت کے فیصلے پر ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جائے گی: شکلا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی

ہندوستانی ٹیم حکومت کے فیصلے پر ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جائے گی: شکلا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.