جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم نے تیسرے ٹی-20 میچ میں بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-03
in کھیل
A A
ہندوستان کی بنگلہ دیش پر 110 رنوں سے بڑی جیت

ٰIndian Womens Team

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

سلہٹ//گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد اوپنر شیفالی ورما (51) کی نصف سنچری اور اسمرتی مندھانا (47) کی اننگز کی بدولت ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو کھیلے گئے ٹی۔ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔
118 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اوپنرز شیفالی اور اسمرتی نے طوفانی شروعات کی۔ دونوں نے پہلی وکٹ حاصل کی اور 91 رنز جوڑے۔ شیفالی نے 38 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری (51) اور اسمرتی مندھانا نے 42 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شیفالی نے فہیمہ خاتون کی گیند پر ایک رن لے کر اپنی نویں نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد اگلے اوور میں ریتو اپنی ہی گیند پر مونی کے ہاتھوں کیچ ہوگئیں۔ دیالن ہیملتا (9) 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی۔ کپتان ہرمن پریت کور (6) اور ریچا گھوش (8) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ ہندوستان نے 18.3 اوور میں تین وکٹ پر 121 رنز بنائے اور میچ سات وکٹ سے جیت لیا۔
اس سے قبل آج ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آئی بنگلہ دیشی ٹیم کے لیے اوپنر دلارا اختر (39) اور کپتان نگار سلطانہ (28) نے 25 گیندوں میں اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے (46) رنز جوڑے۔ بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ ساتویں اوور میں مرشدہ خاتون (9) رن کی صورت میں گری اور ان کی اننگز ڈگمگا گئی۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ شوبنا مستاری 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ باقی بلے باز ڈبل فگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر صرف 117 رنز بنا سکی۔ ہندوستان کی جانب سے رادھا یادو نے 22 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ رینوکا سنگھ، پوجا وستراکر اور شریانکا پاٹل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ اس سال بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی۔ٹوئنٹی خواتین ورلڈ کپ کے پیش نظر ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئر ہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض

Next Post

آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے
کھیل

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں
کھیل

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے تین ون ڈے کے لیے عاقب نبی ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
کھیل

ہندوستانی مردوں کی ٹیم کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
اہم ترین

رن فار یونٹی‘ کے پیش نظر آج  بلیوارڈ روڈ پر ٹریفک پابندیاں

2026-10-31
کھیل

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

2026-10-30
دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا
کھیل

دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا

2026-10-30
ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا
کھیل

ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا

2026-10-30
Next Post
سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.