جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ادھم پور تصادم :جنگلی علاقے میں تیسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری

اے ڈی جی پی جموں نے بسنت گڑھ کا دورہ کیا، سیکورٹی صورتحال کا بھی لیا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-01
in اہم ترین
A A
ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں/۳۰؍اپریل
جموںکشمیر کے ادھم پور ضلع کے بسنت گڑھ جنگلی علاقے میں منگل کو تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری رہا ۔
بتادیں کہ اتوار کی صبح بسنت گڑھ میں ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں ایک وی ڈی جی ممبر جاں بحق ہوا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق ادھم پور کے بسنت گڑھ جنگلی علاقے میں مسلسل تیسرے روز بھی دہشت گرد مخالف آپریشن جاری رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج ، ایس او جی ، سی آر پی ایف کے ساتھ ساتھ پیرا کمانڈوز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج کے سینئر آفیسران آپریشن کی از خود نگرانی کررہے ہیں تاہم مفرور ملی ٹینٹوں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے ۔
اے ڈی جی پی جموں آنند جین کا کہنا ہے کہ جنگلی علاقے میں چار سے چھ ملی ٹینٹ موجودہوسکتے ہیں۔
ان کے مطابق دہشت گرددراندازی کے ذریعے اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے ہیں جنہیں بڑے پیمانے پر تلاش کیا جارہا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ مفرور ملی ٹینٹوں کو بہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملی ٹینٹوں کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد وی ڈی جی ممبران نے اتوار کی صبح ادھم پور کے بسنت گڑھ جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران تاک میں بیٹھے بندو ق برداروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں ایک وی ڈی جی ممبر جاں بحق ہوا ۔
اس دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں آنند جین نے منگل کے روز بسنت گڑھ ادھم پور کا دورہ کیا اور وہاں پر ضلع بھر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر وی ڈی جی ممبران اے ڈی جی پی کے ساتھ ملاقات کی اور دہشت گردوں سے نبرد آزما ہونے کی خاطر جدید اسلحہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز اے ڈی جی پی جموں رینج آنند جین نے بسنت گڑھ ادھم پور کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری آپریشن کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
ذرائع نے بتایا کہ اے ڈی جی پی کے ہمراہ پولیس اور فوج کے سینئر آفیسران بھی ساتھ تھے ۔
ذرائع کے مطابق ادھم پور میں اے ڈی جی پی نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس دوران انہیں بسنت گڑھ کے جنگلی علاقے میں جاری آپریشن کے بارے میں بریف کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اے ڈی جی پی نے آفیسران کو ہدایت دی کہ دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے والے ملی ٹینٹوں کو جلدازجلد انجام تک پہنچایا جائے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والوں کو بھی جلدازجلد سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کی ہدایت دی گئی۔
دریں اثنا وی ڈی جی ممبران کے ایک وفد نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آنند جین سے ملاقات کے دوران کئی اہم مسائل ابھارے ۔
وی ڈی جی ممبران نے دہشت گردوں سے نبرد آزما ہونے کی خاطر اے ڈی جی پی سے جدید اسلحہ فراہم کرنے کی مانگ دہرائی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تین اضلاع میں بر فانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

Next Post

چیلنجوںسے نمٹنے اور خود انحصاری کیلئے فوج میں تبدیلی ضروریـ:جنرل پانڈے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
جموں و کشمیر میں تشدد کے مجموعی واقعات میں کمی: آرمی چیف

چیلنجوںسے نمٹنے اور خود انحصاری کیلئے فوج میں تبدیلی ضروریـ:جنرل پانڈے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.