پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عدالت نے انسانی اسمگلنگ کیس میںضمانت کی درخواستوں کو رد کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-01
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بانڈی پورہ نے انسانی اسمگلنگ کے ایک مقدمے میں ضمانت کی متواتر درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے ۔
پرنسپل سیشن جج بانڈی پورہ امیت شرما نے نذیر احمد چوپان ساکن حاجن بانڈی پورہ اور فیاض احمد پرے ساکن سمبل بانڈی پورہ کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کیا ہے ۔
ملزمین نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان کی ضمانت اس بنیاد پر منظور کریں کہ اس عدالت میں چارج شیٹ پیش کی گئی ہے اور مقدمے کی سماعت بھی شروع ہوچکی ہے ۔انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے استدعا کی ’’مقدمے کے قبل ان کو حراست میں لینا سزا کے مترادف ہے اور شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا خدشہ بھی مکمل طور پر ختم ہوا ہے ‘‘۔
سرکاری وکیل نے کہا’’صورتحال میں کسی تغیر کے بغیر متواتر ضمانت کی درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس عدالت میں چالان پیش کیا گیا ہے لیکن ملزموں کے خلاف فرد جرم عائد کرنا ابھی باقی ہے نیز متواتر ضمانت کی درخواستوں میں جن بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ان کی پہلے ہی جانچ کی گئی ہے اور فیصلہ لیا گیا ہے ‘‘۔
عدالت نے مشاہدہ کیا کہ قبل ازیں پیش کی گئی درخواست۲فروری کو مسترد کر دی گئی تھی اور مذکورہ ضمانتی درخواست کو نمٹاتے وقت عدالت نے ان دونوں ملزموں کے رول پر تفصیلی بحث کی تھی۔
یہ مقدمہ روہنگیا خواتین کی خرید و فروخت کے لئے ان کو ملک کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں منتقل کرنے کے متعلق ہے ۔
عدالت نے مشاہدہ کیا’’جس طریقے سے اس جرم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے وہ ملک کی قومی سلامتی کے لئے براہ راست ایک خطرہ ہے کیونکہ ان خواتین کو نکاح کی تقریب کے انعقاد کے لئے دوسرے ممالک سے لایا جا رہا ہے اور اس کے بعد انہیں غیر قانونی طور پر ملک کے اندر ہی آباد کیا جا رہا ہے ، یہ لوگ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ یہ طریقہ کار سراسر ملکی مفادات کے خلاف ہے ‘‘۔
عدالت نے مشاہدہ کیا کہ جو لڑکیاں اس ’انسانی اسمگلنگ کے کاروبار‘کی شکار ہوتی ہیں ایک طرف ان کی اپنے خاندان سے جڑوں کو اکھاڑ دیا جاتا ہے تو دوسری طرف ان کو ایجنٹوں کے ذریعے ملک کے ایسے نامعلوم مقامات پر آباد کیا جاتا ہے جہاں سے ان کا اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ متحد ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیشنل کانفرنس کا خیال ہے کہ پی ڈی پی ختم ہو گئی ہے :محبوبہ

Next Post

لولاب میں گمشدہ شہری کی لاش برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

لولاب میں گمشدہ شہری کی لاش برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.