پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-27
in قومی خبریں
A A
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

نئی دہلی// کانگریس نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے 10 سال کے دور اقتدار میں روپیہ گرا ہے اور پریس کی آزادی جیسے کئی شعبوں میں گراوٹ آئی ہے ، لیکن سب سے تکلیف دہ صورتحال یہ ہے کہ اس دوران وزیراعظم کا عہدہ کے وقار میں سب سے زیادہ گراوٹ آئی ہے ۔
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو اس قدر نچلی سطح تک پہنچا دیا ہے کہ اس وقار کو دوبارہ حاصل کرنے میں برسوں لگ جائیں گے ۔
مسٹر کھیڑا نے کہا، [؟]گزشتہ 10 برسوں میں روپیہ ریکارڈ سطح پر گرا ہے ، میڈیا کی آزادی اور بھوک کے انڈیکس میں ملک کا درجہ گرا ہے ۔ لیکن اس عرصے میں جو چیز سب سے زیادہ گری وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کا وقار تھا۔ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ مسٹر نریندر مودی جی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو اس حد تک گرا دیا ہے کہ اسے سنبھالنے میں کئی دہائیاں لگ جائیں گی۔
ملک کے وزیر اعظم کو نازیبا زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے ۔ کیونکہ وزیراعظم کا کام معاشرے کو آپس میں لڑانا نہیں ہوتا۔ الیکشن آتے جاتے رہتے ہیں لیکن اس دوران اگر ملک ہار جائے ، آئین ہار جائے ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی ختم ہوجائے تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا، "آج ہونے والی ووٹنگ میں وائناڈ ایک بہت اہم سیٹ ہے کیونکہ ہمارے مقبول لیڈر راہل گاندھی یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، پچھلی بار وہ چار لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیتے تھے اور اس بار جیت کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے والے ہیں، یہ بات ہم یقین کے ساتھ کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، "راجستھان میں بھی ہمیں دوہرے ہندسے کی سیٹیں مل رہی ہیں۔ جب میں کوٹا گیا تو دیکھا کہ وہاں سے لوک سبھا اسپیکر بی جے پی کے امیدوار ہیں، الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہاں کے لوگوں نے مجھے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ انتخابات سے پہلے کہا تھا کہ میں یہاں سے اگلا الیکشن اسی وقت لڑوں گا جب میں یہاں ایئرپورٹ لاؤں گا۔ اب 2019 سے 2024 ہے اور ایئرپورٹ نہیں آیا لیکن پھر بھی الیکشن لڑنے آگئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ترنمول کانگریس کی وجہ سے ہزاروں افراد نوکریوں سے محروم ہوگئے :مودی

Next Post

امیدواروں سے زیادہ ووٹ نوٹا کو، سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو الیکشن منسوخ کرنے کی درخواست پر نوٹس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا

امیدواروں سے زیادہ ووٹ نوٹا کو، سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو الیکشن منسوخ کرنے کی درخواست پر نوٹس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.