نئی دہلی// مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے منگل کو دہلی پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کو 20،000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
سی بی آئی نے دہلی پولیس اسٹیشن شاہدرہ کے ہیڈ کانسٹیبل اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے ۔
شکایت کنندہ کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نے اپنے گھر کی تعمیر کی اجازت نہیں دی اور تعمیراتی کام کرانے کے لئے شکایت کنندہ سے 30 ہزار روپے کی رشوت طلب کی گئی۔
بات چیت کے بعد وہ 20 ہزار روپے لینے پر راضی ہو گیا۔
سی بی آئی نے اس معاملے پر کارروائی کرنے کے لیے جال بچھا کر ملزم کو شکایت کنندہ سے 20,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزمان کے ٹھکانے پر تلاشی جاری ہے ۔