جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میںرک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری

بالائی حصوں میں برفباری‘ شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-20
in اہم ترین
A A
کشمیر میں شبانہ بارشیں، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سرینگر میں جمعہ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک۶ء۶ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اس دوران قاضی گنڈ میں۷ء۲ملی میٹر اور کپوارہ میں۷ء۱۸ملی میٹر بارش ریکارد ہوئی ہے ۔
سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں جمعہ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک بالترتیب ۲ء۲۸ملی میٹر اور۳ء۱۹ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۲۰؍اپریل کو بھی کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں جس کے بعد۲۱سے۲۵ اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں۲۶سے۲۸؍اپریل تک کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔
محکمے نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ۲۰؍اپریل کے بعد کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز چلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی کے کچھ پہاڑی علاقوں میں۱۹؍اپریل کو زمینی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہوسکتی ہے جبکہ کچھ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا بھی امکان ہے ۔
ایڈوائزری میں لوگوں سے تاکید کی گئی کہ وہ اگلے دو دنوں کے دوران ندی نالوں اور آبی ذخائر کے نزدیک جانے سے احتراز کریں۔ان کا کہنا ہے کہ اس دوران کچھ مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے کے بھی امکانات ہیں۔
دریں اثنا خراب موسمی صورتحال کے بیچ وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۵ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۹ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۰ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برستی بارش میںلاپتہ افراد کی تلاش چوتھے روز بھی جاری

Next Post

’یہ انتخاب ملک کو اگلے پانچ سالوں میںبڑی عالمی طاقت بنانے کے بارے میں ہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
ہم لوک سبھا انتخابات میں 400 سے زیادہ نشستیں جیتیں گے: وزیر اعظم

’یہ انتخاب ملک کو اگلے پانچ سالوں میںبڑی عالمی طاقت بنانے کے بارے میں ہیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.