جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

حیدرآباد نے ٹریوس اور ہینرک کی طوفانی اننگز کی بدولت بنگلورو کو 25 رنز سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-17
in کھیل
A A
کمنز کی شاندار اننگز نے سب کو مبہوت کردیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

بنگلورو// ٹریوس ہیڈ کی 41 گیندوں میں 104 رن کی طوفانی سنچری اور ہینرک کلاسن کی 31 گیندوں میں 67 رن کی نصف سنچری اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بل بوتے پر سن رائزرس حیدرآباد نے 30 ویں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو 25 رنز سے شکست دے دی۔ سن رائزرس حیدرآباد کی یہ چھ میچوں میں چوتھی جیت ہے۔
288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 80 رنز جوڑے۔ میانک مارکنڈے نے وراٹ کوہلی کو ساتویں اوور میں بولڈ کرکے آر سی بی کو پہلا جھٹکا دیا۔ کوہلی نے 20 گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے لگا کر 42 رنز بنائے۔ اس کے بعد ول جیکس سات رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ 10ویں اوور میں کپتان فاف ڈوپلیسی نے 28 گیندوں پر سات چوکے اور چار چھکے لگا کر 67 رنز بنائے۔ انہیں پیٹ کمنز نے آؤٹ کیا۔ رجت پاٹیدار نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سورو چوہان کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ دنیش کارتک اور مہیپال لومرور نے ٹیم کے لیے اننگز کو سنبھالا جو 122 کے اسکور پر پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد مشکلات کا شکار تھی۔ مہیپال لومر 11 گیندوں میں 19 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تھنگاراسو نٹراجن نے کارتک کی شاندار اننگز کا خاتمہ کیا۔ کارتک نے آف اسٹمپ کے باہر کور کے اوپر اچھی لینتھ گیند کھیلنے کی کوشش کی لیکن اس نے بلے کے باہر کا کنارہ لے لیا اور کیپر کلوزن کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ کارتک کے آؤٹ ہونے سے آر سی بی کی جیت کی امیدیں بھی ختم ہوگئیں۔ کارتک نے 35 گیندوں میں پانچ چوکے اور سات چھکے لگا کر 83 رنز بنائے۔ انوج راوت 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور وجے کمار ویشکھ ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آر سی بی 20 اوور میں سات وکٹوں پر صرف 262 رنز بنا سکی اور 25 رنز سے میچ ہار گئی۔
حیدرآباد کی جانب سے پیٹ کمنس نے تین اور میانک مارکنڈے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تھنگاراسو نٹراجن نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹریوس ہیڈ کی 41 گیندوں میں 104 رن کی طوفانی سنچری اور ہینرک کلاسن کی 31 گیندوں میں 67 رن کی نصف سنچری کی مدد سے سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 30ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو پیر کو 288 رنز کا ہدف دیا ہے۔
حیدرآباد نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا اور آئی پی ایل 2024 کا دوسرا سب سے زیادہ اسکور بنایا۔
آج ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کی اوپننگ جوڑی ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما جو بلے بازی کے لیے آئے تھے نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 108 رنز کی شراکت قائم کی۔ نویں اوور میں ریس ٹوپلے نے 34 رنز پر ابھیشیک شرما کو لوکی فرگوسن کے ہاتھوں کیچ کروا کر حیدرآباد کو پہلا جھٹکا دیا۔ ٹریوس ہیڈ نے 41 گیندوں میں نو چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔ ہینرک کلاسن نے بھی 31 گیندوں میں دو چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔ ان دونوں بلے بازوں کو لوکی فرگوسن نے آؤٹ کیا۔ ایڈن مارکرم 32 اور عبدالصمد 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹ پر 287 رنز بنائے۔
رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے لوکی فرگوسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ریس ٹوپلے نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکشن کمیشن معاملات پوشیدہ کیوں رکھ رہا ہے

Next Post

ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارتی بورڈ کھلاڑیوں کی سہولیات کیلئے متحرک ہوگیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی

2026-05-27
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

2026-05-27
Next Post
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی

ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارتی بورڈ کھلاڑیوں کی سہولیات کیلئے متحرک ہوگیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.