جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینز کو چھ وکٹ سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-03
in کھیل
A A
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

ممبئی//
راجستھان رائلز نے ٹرینٹ بولٹ اور یوجویندر چہل کی قاتلانہ گیندبازی کے بعد ریان پراگ کی 54 رن کی ناٹ آوٹ نصف سنچری کی بنیاد پر پیر کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 14ویں میچ میں ممبئی انڈینز پر چھ وکٹ سے جیت درج کی۔ اس مسلسل تیسری جیت کے ساتھ راجستھان رائلز چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست ہے۔
راجستھان کو 126 رن کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جدوجہد کرنی پڑی۔ راجستھان کی شروعات اچھی نہیں تھی اور اس نے پہلے ہی اوور میں 10 رن پر یشسوی جیسوال کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد پانچویں اوور میں کپتان سنجو سیمسن بھی 12 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جوس بٹلر 13 اور روی اشون 16 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ریان پراگ نے 39 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ شبھم دوبے آٹھ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ راجستھان رائلز نے 15.3 اوور میں چار وکٹ پر 127 رن بنا کر میچ جیت لیا۔
ممبئی انڈینز کی جانب سے آکاش مدھوال نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ وینا مفاکا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ممبئی کے تلک ورما اور ہاردک پانڈیا نے مشکل وقت میں تحمل سے بیٹنگ کی اور ٹیم کو 125 رن کے باعزت اسکور تک پہنچایا تھا۔
آج یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی ممبئی کی شروعات بہت خراب رہی اور 20 رن کے اسکور پر اپنے چار بلے باز گنوا دئیے۔ ٹرینٹ بولٹ کی مہلک بولنگ کے سامنے روہت شرما، نمن دھیر اور ڈیولڈ بریوس کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ناندرے برگر نے چوتھے اوور میں ایشان کشن کو آؤٹ کر کے ممبئی کو چوتھا جھٹکا دیا۔ ایشان کشن نے 14 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 16 رن بنائے۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ ممبئی کی ٹیم جلد ہی ٹوٹ جائے گی۔ ایسے وقت تلک ورما اور کپتان ہاردک پانڈیا نے اننگز کو سنبھالا۔ تلک ورما نے دو چھکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 32 رن کی اننگز کھیلی۔ وہیں ہاردک نے 21 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 34 رن بنائے۔ دونوں بلے بازوں کو یوجویندر چہل نے آؤٹ کیا۔ ممبئی انڈین نے مقررہ 20 اووروں میں نو وکٹ پر 125 رن کا قابل احترام اسکور بنایا۔
پیوش چاولہ تین رن بناکر آؤٹ ہوئے، جیرالڈ کوٹزی چار رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور ٹم ڈیوڈ 17 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جسپریت بمراہ آٹھ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور آکاش مدھوال چار رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
راجستھان رائلز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور یوجویندر چہل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ناندرے برگر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اویش خان نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
ممبئی کی تین میچوں میں یہ تیسری شکست ہے اور وہ ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بجلی، سڑک اور پانی

Next Post

دھونی نے T20 میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
Next Post
دھونی ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان 6000 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے

دھونی نے T20 میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.