جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

اگر ہندوستان اور پاکستان کھیلنا چاہتے ہیں تو آسٹریلیا میزبانی کے لیے تیار: سی اے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-28
in کھیل
A A
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

سڈنی//کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے کہا کہ اگر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے پر راضی ہوتے ہیں تو وہ میزبانی کے لیے تیار ہے۔
سی اے کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلی نے بدھ کے روزہند۔ پاک میچ کے حوالے سے اپنی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا، “2022 میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاک ہند میچ کا انعقاد اس گراؤنڈ کے سب سے یادگار لمحات میں سے ایک تھا۔ اب بہت سے لوگ اس مقابلے کھ پھر سے گواہ بننا چاہتے ہیں۔ اگر ایسا موقع آیا تو ہم اس موقع کو بخوشی قبول کریں گے۔ اگر ہم اس میں کوئی کردار ادا کر سکتے ہیں تو ہم وہ کردار ادا کرنے کو بھی تیار ہیں۔ ہم اس موسم گرما میں پاکستان اور ہندستان کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔
منگل کو سی اے کے شیڈولنگ ہیڈ پیٹر روچ نے کہا تھا کہ اگر ہندوستان اور پاکستان کے کرکٹ بورڈ چاہیں تو وہ سہ رخی سیریز بھی منعقد کر سکتے ہیں، جس میں ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ تیسری ٹیم میزبان آسٹریلیا ہو۔
پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نومبر میں آسٹریلیا آئے گی۔ آسٹریلیا کو اس سیریز کے ختم ہونے کے صرف چار دن بعد 22 نومبر سے ہندستان کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جس کی تیاری کے لیے ہندستانی ٹیم پہلے ہی آسٹریلیا پہنچ چکی ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 2012-13 سے کوئی دو طرفہ مقابلہ نہیں ہوا ہے اور دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس اور ایشیا کپ میں آمنے سامنے ہوئی ہیں۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ نے 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران ہند پاک میچ کا اہتمام کیا تھا۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے ریکارڈ 90 ہزار 293 ناظرین پہنچے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی سی سی وفد کی محسن نقوی سے ملاقات، چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اظہار اطمینان

Next Post

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رن سے شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ویمنز اسکواڈ کا اعلان کیا

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رن سے شکست دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.