جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

پاکستان’صنعتی سطح‘ پر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے: جئے شنکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-23
in ٹاپ سٹوری
A A
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سنگاپور/23مارچ

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے ہفتہ کے روز اس بات پر زور دیا کہ پاکستان تقریبا ’صنعتی سطح‘ پر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے اور ہندوستان میں اب دہشت گردوں کو نظر انداز کرنے کا موڈ نہیں ہے اور وہ ’اس مسئلے کو مزید نظر انداز نہیں کرے گا‘۔

متعلقہ

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

سنگاپور کے تین روزہ دورے پر آئے جے شنکر نے یہ بات نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور (این یو ایس) کے انسٹی ٹیوٹ آف ساو¿تھ ایشین اسٹڈیز (آئی ایس اے ایس) میں اپنی کتاب ’وائے بھارت میٹرز‘ پر لیکچر سیشن کے بعد منعقدہ سوال و جواب کے دوران کہی۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ ہر ملک ایک مستحکم ہمسایہ ملک چاہتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کچھ اور نہیں تو آپ کم از کم ایک پرسکون ہمسایہ چاہتے ہیں۔ان کاکہنا تھا”تاہم بدقسمتی سے بھارت کے ساتھ ایسا نہیں ہے“۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پاکستان ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے ، جے شنکر نے سوال کیا”آپ ایک ایسے پڑوسی سے کیسے نمٹتے ہیں جو اس حقیقت کو نہیں چھپاتا ہے کہ وہ دہشت گردی کو ریاستی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں؟یہ صرف ایک واقعہ نہیں ہے…. لیکن بہت پائیدار، تقریبا ًصنعت کی سطح پر…. لہٰذا ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہمیں (خطرے سے) نمٹنے کا راستہ تلاش کرنا ہوگا، کہ مسئلے کو ٹالنے سے ہم کہیں نہیں جاتے، یہ صرف مزید پریشانیوں کو دعوت دیتا ہے“۔

وزیر خارجہ نے کہا ”میرے پاس (اس مسئلے کا) فوری حل نہیں ہے۔ لیکن میں آپ کو یہ بتا سکتا ہوں کہ ہندوستان اب اس مسئلے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ ’ٹھیک ہے، ایسا ہوا اور آئیے اپنی بات چیت جاری رکھیں….‘ہمارے پاس ایک مسئلہ ہے اور ہمیں اس مسئلے کا سامنا کرنے کے لئے کافی ایماندار ہونا چاہئے، چاہے یہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو…. ہمیں دوسرے ملک کو یہ کہتے ہوئے کھلی چھوٹ نہیں دینی چاہیے کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کر سکتے یا یہ ایک بہت مشکل مسئلہ ہے، یا بہت کچھ داو¿ پر لگا ہوا ہے جسے ہمیں نظر انداز کر دینا چاہیے“۔

جئے شنکر نے کہا کہ ہندوستان میں اب دہشت گردوں کو نظر انداز کرنے کا موڈ نہیں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس:کروکس سٹی ہال پر حملے میں90افراد ہلاک، 115 داخل اسپتال

Next Post

تنقید کے بعد فوج نے یونیفارم سول کوڈ پر منعقد ہونے والے سمینار کو منسوخ کر دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
سالانہ امر ناتھ یاترا: بھگوتی نگر جموں سے لے کر پہلگام اور بالہ تل تک اضافی اہلکاروں کی تعیناتی
ٹاپ سٹوری

’ایمرجنسی ملک کی جمہوری تاریخ کا تاریک باب‘

2025-06-26
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
ٹاپ سٹوری

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

2025-06-25
Next Post
تنقید کے بعد فوج نے یونیفارم سول کوڈ پر منعقد ہونے والے سمینار کو منسوخ کر دیا

تنقید کے بعد فوج نے یونیفارم سول کوڈ پر منعقد ہونے والے سمینار کو منسوخ کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.