سرینگر//
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے جمعہ کے روز لوگوں، پولیس اور سیکورٹی فورسز کو مہا شیو راتری کے مقدس موقع پر مبارکباد پیش کی۔
بردی دعا کی کہ یہ تہوار وادی میں بھائی چارے اور مذہبی روا داری کے جذبے کو مزید مستحکم کرے ۔
کشمیر زون پولیس نے’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’آئی جی پی کشمیر مہا شیو راتری کے مقدس موقع پر وادی کے لوگوں، پولیس اور سیکورٹی فورسز مبارکباد پیش کرتا ہے ‘‘۔
بردی نے ہر ایک کیلئے پُر مسرت تہوار کی دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار لوگوں کی شادمانی کا باعث بن جائے اور وادی میں بھائی چارے اور مذہبی روا داری کے جذبے کو مزید مستحکم کرے ۔
بتادیں کہ مہا شیو تری ہندو مذہب کا ایک اہم تہوار ہے جس کو بھگوان شیو کی تعظیم میں ہر سال انتہائی تزک و احتشام سے منایا جاتا ہے ۔