ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں وکشمیر مشن ڈائریکٹوریٹ پوشن کا غذائی بیداری پیکیج کا آغاز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-02
in مقامی خبریں
A A
جموں وکشمیر مشن ڈائریکٹوریٹ پوشن کا غذائی بیداری پیکیج کا آغاز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
مشن پوشن میں اصلاحات کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر کے مشن ڈائریکٹوریٹ پوشن نے آنگن ورکروں کیلئے انگریزی، اردو اور ہندی زبانوں میں تین فلپ بک اور ایک ٹیچنگ لرننگ میٹریل (ٹی ایل ایم) کٹ کی شکل میں نیوٹریشن بیداری پیکج شروع کیا ہے ۔
اس بیداری پیکیج کو جموں و کشمیر ایسو سی ایشن آف سوشل ورکر (جے کے اے ایس ڈبلیو) کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے جس کو کنفڈ ریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) فائونڈیشن کی حمایت حاصل ہے ۔
جے کے اے ایس ڈبلیو کے سٹیٹ ریسورس پرسن عنبرین بشیر نے ٹیچنگ لرننگ میٹریل کے بارے میں بتایا کہ ہینڈ بک میں تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور یہ ٹی ایل ایم کے موثر استعمال کے لئے ایک ہدایتی کتابچہ ہے ۔
بشیر نے کہا کہ ٹی ایل ایم کٹ آنگن واڑی مراکز میں۳سے۶سال کے بچوں کی تمام ترقیاتی ضروریات کو پورا کرے گا اور اس کے استعمال سے آنگن واڑی ورکر بچوں کو خوشی سے کھیل میں شامل کرسکتے ہیں تاکہ ان کی اسکول کی تیاریوں کی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے ۔
علاوہ ازیں غذائیت سے متعلق فلپ بک میں پوشن سے مستفید ہونے والوں کے تمام زمروں کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں بچے ، حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائیں اور نو عمر لڑکیاں شامل ہیں تاکہ صحت مند کھانا پکانے اور کھانے کے طریقوں کو اپنا کر ان کی صحت اور غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے ۔
ایک بیان میں کہا گیا کہ تمام ضلع پروگرام افسران کے ساتھ متعلقہ پروجیکٹ کے سی ڈی پی اوز سی آئی آئی اور جے کے اے ایس ڈبلیو کے نمائندے اس موقع پر موجود تھے ۔
منیجنگ ڈائریکٹر مشن پوشن جموں وکشمیر نے سی آئی آئی فائونڈیشن کی کوششوں کی سراہنا کی۔
جے کے اے ایس ڈبلیو نے مذکورہ فائونڈیشن کو مشورہ دیا کہ وہ بچوں کی نشو و نما کی نگرانی پر مزید کام کریں اور تمام استفادہ کنندگان میں صحت مند کھانے کی عادات کو بڑھانے کے لئے غذائی پیکج کے بارے میں کمینوٹی کے اراکین کو آگاہ کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی باقابل برداشت‘

Next Post

جموں وکشمیرمیں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
پہاڑی علاقوں میں ڈرائیوروں اور مسافروں کے تحفظ کیلئے ٹریفک ایڈوائزری

جموں وکشمیرمیں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.