جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ہم لوک سبھا انتخابات میں 400 سے زیادہ نشستیں جیتیں گے: وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-01 - Updated on 2024-03-02
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ہم لوک سبھا انتخابات میں 400 سے زیادہ نشستیں جیتیں گے: وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

نئی دہلی/یکم مارچ
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو جھارکھنڈ کے دھن باد میں انتخابی بگل بجاتے ہوئے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے 400 سیٹیں جیتے گی کیونکہ ملک مودی کی ضمانت پر بھروسہ کر رہا ہے۔
مودی نے اپوزیشن انڈیا بلاک پر ‘جل جیون مشن’ اور ‘آواس یوجنا’ اسکیموں کے نفاذ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا بھی الزام لگایا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اب کی بار 400 کے پار(اس بار ہم 400 سے زیادہ نشستیں جیتیں گے) کیونکہ ملک مودی کی ضمانت پر بھروسہ کر رہا ہے۔
مودی نے یہاں ایک عوامی جلسہ ‘وجے سنکلپ مہارالی’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں دوسروں سے تمام امیدیں ختم ہو جاتی ہیں، وہیں مودی کی گارنٹی شروع ہو جاتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سندری فرٹیلائزر یونٹ اور نارتھ کرن پورہ پاور پروجیکٹ جیسے پلانٹس کی بحالی مودی کی ضمانت کی تکمیل کی مثالیں ہیں۔
جھارکھنڈ میں جے ایم ایم کی قیادت والے اتحاد پر شدید حملہ کرتے ہوئے مودی نے الزام عائد کیا کہ اس نے ریاست کو لوٹا ہے۔انہوں نے کہا”میں نے جھارکھنڈ سے اتنے بڑے نوٹ وں کے بنڈل نہیں دیکھے۔ لوگوں سے لوٹا گیا پیسہ انہیں واپس کرنا ہوگا۔ یہ مودی کی ضمانت ہے“۔
وزیر اعظم مودی نے کہا”ریاست میں جے ایم ایم کی قیادت والی حکومت میں بھتہ خوری اپنے عروج پر ہے، اور خوش کرنے کی پالیسی کی وجہ سے دراندازی ہوئی ہے“۔
مودی نے انڈیا اتحاد پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بلاک ترقی مخالف اور عوام دشمن ہے۔
اس دوران مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ مودی کےلئے 400 سے زیادہ کا مطالبہ عام لوگوں کا مطالبہ ہے۔
ڈاکٹر جتندر نے کہا کہ یہ صرف بی جے پی کارکن ہی نہیں ہے جو 400 سے زیادہ مینڈیٹ کی اپیل کر رہا ہے بلکہ ہندوستان کا عام شہری بھی چاہتا ہے کہ نریندر مودی تیسری مدت کےلئے امرتکال میں ہندوستان کی قیادت کریں۔
ڈاکٹر جتیندر اترپردیش کے جونپور میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔
مرکزی وزیرنے کہا کہ گزشتہ دو ادوار میں وزیر اعظم نریندر مودی آج سب سے بڑے لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں، ان کی بات کو دنیا بھر کے سربراہان مملکت احترام کے ساتھ سنتے ہیں اور ان کی وجہ سے ہندوستان کا قد بڑھا ہے اور ہندوستان کے الفاظ کو تمام بین الاقوامی سطح پر سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر جتندرنے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے الگ الگ فیصلوں نے خلائی ، ریلوے ، سڑکوں ، بنیادی ڈھانچے اور الیکٹرانکس مواصلات سمیت مختلف شعبوں کو فروغ دیا ہے ، جس نے ہندوستان کی معیشت کو 11 ویں نمبر سے پانچویں سب سے بڑی معیشت بنا دیا ہے اور اب تیسرے مقام پر قبضہ کرنے کے دہانے پر ہے۔
مرکزی وزیر کاکہنا تھا”2014 میں جب وزیر اعظم مودی نے اقتدار سنبھالا تو ہندوستان دنیا کی دسویں سب سے بڑی معیشت کے طور پر کھڑا تھا۔ دس سال سے بھی کم عرصے میں ہم پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ امید ہے کہ اس سال یہ چوتھی سب سے بڑی معیشت کے طور پر ابھرے گی اور وزیر اعظم مودی کی تیسری مدت کے دوران ، ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا ، جو 2047 تک نمبر ایک معیشت بن جائے گا۔“
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا: آر ٹی او کشمیر

Next Post

مہذب دنیا؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

مہذب دنیا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.